|
|
بچے تو ﷲ کا ایسا تحفہ ہیں جن پر سب کو ہی پیار آتا ہے
لیکن کبھی کبھی بچوں کی شرارت کو برداشت کرنا ہر ایک کے بس میں نہیں ہوتا
اور وہ سلیبریٹی اکثر بچوں کو بات بات پر ڈانٹ دیتے ہیں یا ٹوک دیتے ہیں۔۔۔ |
|
عروہ حسین |
دیکھنے میں تو عروہ کافی دوستانہ لگتی ہیں اور ان کا
رویہ بھی سخت نہیں لیکن حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں نیلی زندہ ہے کی
کاسٹ سے انٹرویو ہوا جس میں ڈرامہ کی مرکزی کردار بچی نے ندا یاسر کو بتایا
کہ عروہ اکثر انہیں سیٹ پر ڈانٹ دیتی تھیں اور وہ خود نہیں جانتیں کہ انہیں
ڈانٹ کیوں پڑتی تھی لیکن وہ واحد تھیں جو سیٹ پر مجھے اکثر ڈانٹتی تھیں اور
مجھ پر غصہ کرتی تھیں۔۔۔ |
|
|
ہما نواب |
اداکارہ ہما نواب اکثر انٹرویوز میں یہ تو بتا ہی چکی
ہیں کہ انہیں بچے نہیں پسند ۔۔۔کیونکہ دوسروں کے بچوں کو دیکھ کر ہی انہیں
اتنی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ اگر وہ شادی کرتیں بھی تو بچوں کے جھنجھٹ سے دور
ہی رہنا چاہتیں۔۔۔دوسروں کے بچے تو انہیں بالکل پسند نہیں اور وہ اکثر غصہ
میں ہوں تو خاموش ہوجاتی ہیں۔۔۔ |
|
|
حرا مانی |
حرا مانی اپنے بچوں کے ساتھ تو بہت ہی گہری دوست ہیں
لیکن ایسے بچے جن میں تمیز نا ہو یا وہ بالکل بات نا سن رہے ہوں، حرا کے دل
میں بہت غصہ پیدا کر دیتے ہیں اور وہ اکثر اس کا اظہار بھی کر دیتی ہیں۔۔۔ |
|