بھاری سونے کے کنگن، شاندار گھر۔۔۔3 شوبز اداکارائیں جنہیں شادی پر سسرال سے ملے قیمتی تحائف

image
 
محبت کے اظہار کے طریقے ہیں ہزار لیکن جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے کے مصداق شوبز اداکاراؤں کے سسرال کی محبت بھی ان کے سسرال کے دئے گئے تحفوں سے جانچی جا سکتی ہے۔۔۔جب شادی کا وقت آیا تو ان اداکاراؤں کو جان لٹاتے شوہر ہی نہیں محبتیں لٹاتے سسرال بھی ملے ۔۔۔
 
ریما خان
بڑی ہی منتوں مرادوں سے تو ریما خان نے شادی کے لئے ہاں کی تھی۔۔۔ڈاکٹر طارق کے گھر والے اس رشتے سے کافی خوش تھے اور خود ڈاکٹر طارق نے بھی سوچ لیا تھا کہ وہ اس شادی میں ریما کو دنیا بھر کی خوشیاں دیں گے۔۔۔اور انہوں نے اور ان کے گھر والوں نے خود کو منوا لیا۔۔۔ریما جب شادی ہو کر امریکہ گئیں تو ان کی ساس نے انہیں ایک بڑا سا گھر تحفے میں دیا اور ان کے شوہر نے بی ایم ڈبلیو گاڑی دی۔۔۔شادی کی پہلی سالگرہ پر ہیرے کا ایک بہترین سیٹ دیا جو اس بات کی گواہی تھا کہ وہ یہ ساتھ پا کر بہت خوش ہیں۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کی دوسری شادی ان کے کزن عدنان لودھی سے ہوئی اور ان کے کزن نے نا صرف ان سے محبت کی انتہا کی بلکہ بچوں کو بھی اپنایا اور بہت محبت سے اپنایا۔۔۔شادی کے بعد عدنان لودھی کی والدہ نے شائستہ کو سونے کے کڑے دیئے اور عدنان لودھی نے ہیرے کا سیٹ تحفے میں دیا۔۔۔اس کے علاوہ بھی وہ ہر موقع پر اپنی خوبصورت بیگم کے لئے برانڈڈ بیگز، پرفیومز اور جیولری دینا نہیں بھولتے۔۔۔۔
image
 
سعدیہ امام
اداکارہ سعدیہ امام کی شادی جرمنی میں مقیم ایک شیف سے ہوئی جن کا نام عدنان ہے ۔۔ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس جوڑے میں بے پناہ محبت ہے جبکہ یہ مکمل ارینج میرج ہے۔۔۔سعدیہ امام کو ان کی شادی پر گھر ملا تھا اور اب جبکہ ان کی شادی کو کافی وقت گزر چکا ہے تو انہوں نے اپنے گھر کو باقاعدہ بنوایا اور یہ بھی ان کے شوہر کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: