مجھے اپنا جیسا کوئی مل گیا۔۔۔ بہترین شوہر ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے والی اداکارائیں

image
 
ایک کے بعد ایک شادیوں کی خبروں نے سوشل میڈیا کو گھیر لیا ہے۔۔۔وہ لوگ جو شادی کا سوچتے بھی نہیں تھے باقاعدہ فوٹو شوٹس کروا رہے ہیں اپنے نئے نئے پارٹنر کے ساتھ۔۔۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی کئی شادیاں ہیں جو میں شوبز کی اداکارائیں باقاعدہ یہ اظہار کرتی نظر آئیں کہ ان کی تو جیسے قسمت ہی کھل گئی ہے اور ان کا پارٹنر دنیا کا سب سے بہترین انسان ہے۔۔۔۔
 
جیا علی
ہر کوئی سوال کرتا تھا کہ آخر جیا علی کب شادی کی خبر سنائیں گی۔۔۔کچھ دن پہلے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ خوشی کی خبر سب سے شیئر کی کہ میں نے عمران ادریس سے شادی کرلی ہے اور خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں ایک ایسا عظیم انسان اپنے پارٹنر کی صورت میں پا کر۔۔۔مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔جیا علی کی تصاویر دیکھ کر بھی لگ رہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور ان کے پارٹنر عمران ادریس بھی کافی اسمارٹ اور گریس فل لگے ہیں۔۔۔لیکن جیا علی کا یہ فیصلہ اتنے عرصہ بعد کرنے کی وجہ شاید ایک بہترین انسان کی ہی تلاش تھی جو اب پوری ہو گئی ہے۔۔۔
image
 
مریم نفیس
مختلف ڈراموں میں نظر آتی مریم نفیس نے بھی کچھ دن پہلے زندگی کا ساتھی چن لیا اور ان کے سوشل میڈیا پر بھی آنے والی تصاویر نے یہ اعلان کردیا کہ شادی تو کی ہی لیکن ساتھ ہی مریم اپنے اس فیصلے پر بے تحاشا خوش بھی ہیں اور خود کو بہت خوش نصیب بھی تصور کرتی ہیں جنہوں نے ایک ایسا پارٹنر پایا ۔۔۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنا جیسا کوئی مل گیا۔۔۔اور شکریہ مجھے وہ پیار دینے کا جو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ دنیا میں موجود بھی ہے۔۔۔ان کی اس محبت بھری بات سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے پارٹنر ایک انتہائی اچھے انسان ہیں۔۔۔
image
 
غنا علی
اداکارہ غنا علی نے بھی اچانک ہی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔۔۔اس سے پہلے انہوں نے اپنی مایوں کی ایک تصویر پر لکھا کہ ایک نئے سفر کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔۔۔غنا علی بھی اپنے پارٹنر کو پا کر انتہائی خوش ہیں۔۔۔حالانکہ ان پر کافی تنقید بھی ہوئی کہ انہوں نے ایک شادی شدہ آدمی سے شادی کی اور ان کے شوہر کی ظاہری شخصیت پر بھی تنقید کی گئی لیکن غنا علی نے یہی کہا کہ میں اپنے لئے سب سن لوں گی لیکن اپنے شوہر کے لئے نہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: