|
|
ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہوتے ہی آج کل پاکستان کے
کاروباری حلقوں میں گرما گرم موضوع یہی کہ کس طرح
ایمیزون پہ کاروبار شروع
کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔ اسی موضوع کو مدِنظر رکھتے
ہوئے “ہماری ویب“ کی ٹیم نے enablers.org کے لِیڈ ایمبیسیڈر مسٹر دانش خلیل
سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس طرح پاکستان کا عام دکان دار اس
موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ |
|
Enablers کا ادارہ کیا
ہے اور کس طرح کام کرتا ہے؟ |
یہ ادارہ پاکستان کے مختلف شہروں میں کاروبار کے حوالے
سے ٹریننگ دیتا ہے۔ اس وقت Enablers کے پاکستان بھر میں 25 سے زائد دفاتر
موجود ہیں جہاں یہ کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے مختلف
طریقوں اور زرائع سے متعارف کرواتے ہیں۔ اس ادارے کا مقصد پاکستان میں
کاروبار کو فروغ دے کر روزگار کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس ادارے کی ٹریننگ
میں ایمیزون پر اکاؤنٹ بنانے سے لے کر اشیاء کی پیکجنگ اور بیچنے تک کے
تمام مراحل کی مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ |
|
|
|
اس ادارے کا مقصد پاکستان میں کاروبار کو فروغ دے کر
روزگار کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس ادارے کی ٹریننگ میں
ایمیزون پر اکاؤنٹ
بنانے سے لے کر اشیاء کی پیکجنگ اور بیچنے تک کے تمام مراحل کی مکمل
رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ |
|
ایک عام آدمی کیسے اور
کتنا منافع کما سکتا ہے؟ |
دانش خلیل کے مطابق“ ایک عام دکان دار ساڑھے چار سے پانچ
لاکھ روپے منافع باآسانی کماسکتا ہے۔ یہ تمام باتیں ہم ٹریننگ میں بھی
سکھاتے ہیں اور ان کی وڈیوز بھی فراہم کرتے ہیں۔ سیلر کو صرف اکاؤنٹ بنا کر
ہمارے بتائے ہوئے طریقوں سے اشیاء کی پیکجنگ کرنی ہوتی ہے اور کسی بھی بین
الاقوامی شپنگ کرنے والے ادارے تک پہنچانا ہوتا ہے“ |
|
|
|
گھریلو خواتین کے لئے
بہترین موقع |
دانش خلیل کے مطابق ان کا ادارہ 80 سے زائد وڈیوز بھی
بنا چکا ہے اور گھریلو یا پھر پارٹ ٹائم کاروبار کرنے والی خواتین صرف
وڈیوز دیکھ کر ہی تمام مراحل سیکھ سکتی ہیں اور کاروبار کرسکتی ہیں۔ دانش
یہ بھی کہتے ہیں کہ Enablers کے پاس مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی،
گھریلو اور کالج یونیورسٹی میں پڑھنے والی لڑکیوں کی کامیابی کی کئی
اسٹوریز موجود ہیں جنھوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور آج اپنے پاؤں پر
کھڑی ہیں۔ |
|
|
|
ٹریننگ کا
دورانیہ اور فیس |
Enablers کی ٹریننگ کا دورانیہ ڈھائی سے تین ماہ ہوتا ہے
اور دانش خلیل کے مطابق کورسز کی فیس اور دیگر تمام تفصیلات ادارے کی ویب
سائٹ پر موجود ہیں۔ ہماری ویب کے ناظرین کو پیغام دیتے ہوئے دانش صاحب نے
کہا کہ “بھلے کم سرمایہ کاری کرکے اس جانب آنا چاہیں یا زیادہ لیکن جتنا
جلدی ہوسکے اپنے کاروبار کو دنیا تک پہنچانے کے اس شاندار موقع سے فائدہ
اٹھائیں“ |
|