میری والدہ کی طلاق اس وجہ سے ہوئی کہ۔۔ عاصم اظہر کا اپنی سوتیلی ماں اور بہن بھائیوں کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟

image
 
مشہور گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گلِ رعنا جو خود ایک اداکارہ ہیں بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل "مجھے خدا پہ یقین ہے" کافی مشہور ہوا جس میں انھوں نے نازنین کی ماں کا منفی کردار بہت خوبی سے نبھایا۔
 
البتہ گل رعنا کی نجی زندگی سے پردہ تب اٹھا جب ایک نجی ٹی وی چینل. کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنے طلاق یافتہ ہونے کا انکشاف کیا۔ اس بارے میں ان کے صاحبزادے عاصم نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تو آئیے جانتے ہیں عاصم اپنے والدین کے بارے میں کیا کہ رہے ہیں
 
image
 
والدین میں طلاق کی وجہ والد کا غصہ ہے
عاصم کہتے ہیں کہ ان کی والدہ اپنی بہن کے ساتھ بغیر بتائے دوسرے شہر گئی تھیں اور وہیں انھوں نے عاصم کے والد جو موسیقار تھے انھیں دیکھ کر پسند کیا اور گھر والوں کی مرضی کے خلاف ان سے شادی کی-
 
البتہ کچھ سال پہلے میری والدہ کو طلاق ہوگئی جس کی وجہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں والد کا غصہ ہے کیونکہ وہ غصے کے بہت تیز تھے اور میری والدہ کافی باغی مزاج خاتون ہیں۔ البتہ عاصم کے مطابق اب ان کے والد کا مزاج تبدیل ہوگیا ہے اور وہ غصہ نہیں کرتے اس لیے عاصم جو اپنے ابو سے بہت ڈرتے تھے اب ان کے بھی دوستانہ تعلقات ہوگئے ہیں-
 
image
 
میری سوتیلی امی نے کبھی...
عاصم کے والد کی ایک اور زوجہ عابدہ بی بی بھی ہیں جن سے ان کے پانچ بچے ہیں اس حساب سے وہ سب عاصم کے سوتیلے بہن بھائی ہوئے۔ عاصم کہتے ہیں "میں اپنی سب سے بڑی سوتیلی بہن رابعہ آپا کے ساتھ بہت کھیلتا تھا اور دل سے اپنی سوتیلی والدہ کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت اچھی خاتون ہیں اور انھوں نے کبھی بھی میری والدہ کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا-
وہ کہتی ہیں کہ ’اگر میں آگ دیکھتی تو شاید پاس نہ جاتی۔‘
YOU MAY ALSO LIKE: