تم سے بہتر تو دشمن ہیں۔۔۔شوبز دوستی جب دشمنی میں بدلتی ہے

image
 
کہتے ہیں دشمن تو کھل کر وار کرتا ہے لیکن سب سے خطرناک دشمن وہ ہے جو دوست کے روپ میں آپ کی زندگی میں شامل ہو اور پھر اس کا دیا گیا گھاؤ آپ کو نڈھال کردے۔۔۔کچھ ایسا ہی شوبز انڈسٹری میں بھی ہوتا ہے جب گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن بنتے ہیں تو انتہائی مشکل وقت میں ان کا چہرہ سامنے آتا ہے۔۔۔کبھی وہ غلط ہوتے ہیں تو کبھی ان کے دوست
 
انوشے اشرف اور یاسر حسین
انوشے اشرف اور یاسر حسین کی دوستی کافی عرصے سے تھی لیکن اس دوستی نے ایک عجیب موڑ لیا جب یاسر حسین نے اپنے کسی پوسٹ میں ترکش ڈرامے کو کچرا قرار دے دیا اور یہ جملے انوشے برداشت نہیں کر پائیں۔۔۔انہوں نے کھل کر اپنی ایک پوسٹ میں یاسر کے اس عمل کی سرزنش کی اور یاسر نے اس کا جواب دیا کہ یہ بات واٹس اپ بھی تو کرسکتی تھیں۔۔۔اس طرح عوام کے سامنے کرنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔بات کا بتنگڑ بنا دیا۔۔۔اور انہوں نے انوشے کو اپنی شہرت کی آگ سے ہاتھ گرم کرنے کا طعنہ بھی دیا جس نے انوشے کا دماغ ہی گھما دیا۔۔۔انہوں نے صاف لکھا کہ یاسر میں کافی عرصے سے ہوں اور مجھے کوئی ضرورت نہیں یہ سب کرنے کی۔۔۔لیکن کسی کو یہ پیغام مت پہنچاؤ کہ ہم پاکستانی دل کے تنگ ہیں۔۔۔یاسر نے تو کھل کر یہ اعلان کردیا کہ یہ دوستی نہیں دشمنی ہے
image
 
نازش جہانگیر اور یشمہ گل
یشمہ گل یوں تو کبھی اتنا کھل کر کسی کے لئے بات نہیں کرتیں لیکن ایک زمانے میں ان کی بہترین دوستوں میں سے ایک تھیں نازش جہانگیر اور جب محسن عباس حیدر اسکینڈل میں نام آیا نازش کا بھی تو اچانک ہی یشمہ گل کا ایک لمبا چوڑا پوسٹ آگیا جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اس حد تک گزر جائے گی۔۔۔یہ میری بہت اچھی دوست تھی اور اب مجھے شرمندگی ہے کہ میں اسے اس وقت روک لیتی۔۔۔
image
 
سہیل حیدر اور محسن عباس حیدر
محسن عباس حیدر نے ایک زمانے میں بہت مشکل وقت دیکھا جب ان کا اور ان کی سابقہ بیوی کا جھگڑا دنیا کے سامنے آیا۔۔۔اور اس وقت بہت سارے لوگوں نے محسن سے بات کرنا بند کردی اور ان پر تنقید کا آغاز کیا۔۔۔انہی میں ایک تھے دعا ملک کے شوہر گلوکار سہیل حیدر۔۔یہ وہ شخص تھے جن پر محسن اتنا اعتبار کرتے تھے کہ جب ہنی مون پر گئے تھے تب بھی ان کے ساتھ ساتھ رہے۔۔۔لیکن سہیل نے کہا کہ فاطمہ کی باتوں میں سچائی ہے اور محسن سے اس دور میں رابطہ ہی بند کردیا تھا
image
YOU MAY ALSO LIKE: