امی نے میری بہت پٹائی کی۔۔۔ڈرامہ مہلت کی کنزہ ہاشمی کی کہانی

image
 
انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکار اور اداکاراؤں میں اس وقت کامیابی سے شہرت اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے والی کنزہ ہاشمی کا تعلق لاہور سے ہے ۔۔
 
کنزہ جب انڈسٹری میں آئیں تو اس وقت ان کا آئی ڈی کارڈ بھی نہیں بنا تھا ۔۔۔وہ لاہور سے تھیں اور انہیں گلوکاری کا شوق تھا۔۔۔وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہیں اور اس کے باوجود امی ان کو اسی طرح رکھتی ہیں جیسے دس بچوں کی ماں۔۔۔ان کی والدہ تھوڑی سخت مزاج ہیں اور پیار جتانا انہیں نہیں آتا۔۔۔
 
کنزہ نے جب اداکاری کا آڈیشن دیا تو وہ اتنا برا تھا کہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ وہ منتخب بھی ہوں گی لیکن ان کی توقعات کے برخلاف انہیں بلایا گیا اور باقاعدہ اداکاری کی چودہ دن تک تربیت دی گئی۔۔۔
 
image
 
کنزہ جب چھوٹی تھیں تو اسکول جانے کی کافی چور تھیں ۔۔۔اکثر پورا پورا ہفتہ چھٹی کر لیتیں۔۔۔اور والدہ بھی اکثر چپ ہوجاتیں۔۔لیکن پھر ایک بار وہ فیل ہوگئیں اور جب والدہ رزلٹ لے کر آئیں تو انہیں جوتوں اور تھپڑوں سے سبق سکھایا۔۔۔اس دن کے بعد امی نے یہ اصول بنا لیا تھا کہ دیکھو شیر کی نگاہ سے چاہے کھلاؤ سونے کا نوالہ۔۔۔
 
کنزہ کا کہنا ہے کہ میں کبھی امی کے بغیر نہیں رہی تھی لیکن کراچی آکر رہنا پڑا۔۔۔انہیں اکثر اکیلے میں ڈر بھی لگتا تھا اور وہ باقاعدہ دروازہ لاک کرکے بھی کرسی لگا کر سوتی تھیں۔۔۔لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ عادت ہوگئی تنہا رہنے اور کام کرنے کی۔۔۔
 
image
 
کنزہ کا یقین ہے کہ دوائیں آپ کے چہرے کو مزید خراب کردیتی ہیں ۔۔۔اس لئے وہ ہمیشہ ہربل ٹوٹکوں سے ہی اپنا علاج کرتی ہیں اور اپنے بالوں میں باقاعدہ تارہ میرا کا تیل لگاتی ہیں۔۔۔
 
بچپن کی چھٹیاں چاہے ان کی زندگی کا حصہ رہی ہوں لیکن اب شوٹس پر وہ ایک دن بھی چھٹی نہیں کرتیں اور بیمار بھی ہوجائیں تو آخری وقت تک کام کرتی ہیں۔۔۔اپنی دادی کی خاصی لاڈلی ہیں اور وہ انہیں دیکھتے ہی رونا شروع کردیتی ہیں کیونکہ وہ اتنا پیار کرتی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: