اتنے نامی گرامی سلیبریٹی ہوکر ایک بچی پر انگلی اٹھاتے ہیں۔۔۔فیروز خان کا یاسر نواز پر افسوس

image
 
آج کل سوشل میڈیا پر روز کوئی نا کوئی گرما گرم خبر آتی ہے اور پھر اس کے پیچھے ساری دنیا لگ جاتی ہے۔۔۔مشہور زمانہ احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں پچھلے دنوں یاسر نواز اور ان کی بیگم ندا یاسر شامل ہوئے اور اس شو کو کافی پسند بھی کیا گیا۔۔کیونکہ یاسر اور ندا نے کافی کھل کر ایک دوسرے کے بارے میں بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھایا۔۔۔لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ کچھ ایسے الفاظ بھی ادا کرگئے جس کے بعد انہیں انڈسٹری سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔
 
احسن خان نے جب یاسر نواز سے اپنے سیگمنٹ ’’جھوٹ کا جھٹکا‘‘ میں سوال پوچھا کہ کس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے تو انہوں نے بہت کھل کر کہا ’’علیزے شاہ‘‘۔۔۔انہوں نے صاف بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامہ کرتے ہوئے انہوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیا۔۔۔انہیں یہ آفر ہوئی تھی کہ ڈرامہ اچھا چل رہا ہے تو اس کی قسطیں بڑھوا لیتے ہیں لیکن یاسر نے کہا کہ میں نے کہا کہ چاہو تو قسطیں کم کردو لیکن میں کام نہیں کروں گا۔۔۔
 
image
 
ان کے اس کھلے بیان کے بعد اداکار فیروز خان نے جواب دینا اپنا فرض سمجھا اور بہت بڑے دل سے کہا کہ میں ہمیشہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔۔کیونکہ وہ بغیر کسی میڈیا سپورٹ کے اس انڈسٹری میں اپنے قدم جما رہی ہے۔۔۔جب میں نیا تھا تو مجھے بھی بہت تنگ کیا گیا۔۔۔لیکن یاسر نواز جیسے نامی گرامی سلیبریٹی کو اس طرح کسی نئی بچی کا نام لے کر اسے برا نہیں بنانا چاہئے۔۔۔
 
انہوں نے کھل کر علیزے کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔۔۔
 
image
 
یہ سچ ہے کہ فیروز نے وہی کہا جو اس وقت کی ضرورت تھی لیکن یاسر نواز نے بھی شو میں اپنا تجربہ بیان کیا اور ضروری نہیں کہ اگر فیروز کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا ، تو سب کے ساتھ ہی رہے۔۔۔اس لئے سب کو حق ہے اپنے دل کی بات کہنے کا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: