|
|
بچوں کی شادی والدین کے لئے دنیا کا سب سے خوبصورت موقع
ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب والدین کی خوشی چھپائے نہیں چھپتی۔ اور اگر
بات شوبز کے والدین کی کی جائے تو اس موقع پر وہ بھی تمام تکلفات بالائے
طاق رکھ کر اپنے بچوں کی خوشیاں دل و جان سے مناتے نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی
کچھ سیلیبریٹی والدین کی زندگی کے یہ خوشگوار لمحے ہم اس آرٹیکل کی صورت
میں آپ تک پہنچا رہے ہیں جنھوں نے اپنی بیٹیوں کی شادی یں شاندار انداز
اپنائے |
|
خلیل الرحمان قمر |
خلیل الرحمان قمر اپنے نڈر اور بے باک انداز کی وجہ سے
کافی مشہور رہتے ہیں لیکن اس بار ان کی شہرت کی وجہ ان کا کوئی بیان نہیں
بلکہ ایک باپ کی حیثیت سے شفقت بھرا روپ ہے۔ دیکھیئے خلیل الرحمان دلہن بنی
اپنی صاحبزادی کو کیسے اسٹیج تک لارہے ہیں |
|
|
محمد احمد |
محمد احمد اکثر ڈراموں میں والد کا کردار بخوبی نبھاتے
ہیں لیکن حقیقت میں بھی چار بیٹیوں کے شفیق باپ ہیں جو گزشتہ سال ہی اپنی
سب سے بڑی بیٹی کے فرض سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ
کیسے محمد احمد اپنی بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے خوشی سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا
رہے ہیں |
|
|
حنا خواجہ بیات |
حنا خواجہ بہت سے ڈراموں میں لاجواب پرفارنس کے زریعے
اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ نازک اور خوبصورت حنا کو دیکھ کر یقین
نہیں آتا کہ وہ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن حقیقت یہی ہے اور جب
انھوں نے اپنے خوبصورت ڈریس میں بیٹی کی شادی میں ڈانس کیا تو اس کی وڈیو
چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی |
|
|
اسماء عباس |
اسماء عباس خود تو اداکارہ ہیں ہی لیکن ان کی صاحبزادی
زارا بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ زارا نور کی شادی میں ان کی والدہ اسماء
عباس کی خوشی اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے |
|
|
نجم سیٹھی |
نجم سیٹھی ایک سینیئر صحافی اور سنجیدہ تجزیہ کار ہیں
لیکن ہاتھ پکڑ کر بیٹی کو لاتے ہوئے اس وقت وہ صرف ایک شفیق باپ کا روپ پیش
کررہے ہیں |
|