میرے بیٹے نے گلوکاری کا فن اپنے باپ سے لیا۔۔۔نوید شہزاد نے بھی اپنا جوان بیٹا کھو دیا

image
 
نوید شہزاد انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی گریس اور خوبصورتی پر وقت نے بھی کچھ خاص اثر نہیں ڈالا تھا۔۔۔یہ پاکستانی ٹیلی ویژن کے ان ناموں میں سے ایک ہیں جو بہت تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور جنہوں نے خود بھی تعلیم پر بہت زور دیا۔۔۔
 
نوید شہزاد نے محبت کی شادی کی پاکستانی کمینٹیٹر شہزاد ہمایوں سے اور بہترین زندگی گزاری۔۔۔لیکن پھر انہوں نے شوہر کی جوان موت کا صدمہ سہا۔۔۔
 
image
 
وقت اتنا ظالم ہے کہ ایک بار پھر جوان موت کا صدمہ سہہ رہی ہیں اور اس بار مرنے والا کوئی اور نہیں ان کا اپنا بیٹا ہے ۔۔۔فرحاد ہمایوں۔۔۔فرحاد پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک بہت جانا مانا نام تھے۔۔۔اور پاکستان کے سب سے لاؤڈیسٹ بینڈ کے بانی تھے۔۔۔
 
فرحاد کو کچھ عرصہ قبل برین ٹیومر ہوگیا تھا اور وہ اس کا علاج بھی کروا رہے تھے۔۔۔ایک بہت ہی ہینڈسم اور بہترین مزاج رکھنے والا فرحان اپنی ماں کے لئے اب آنسؤں کا ایک طوفان چھوڑ گئے ہیں۔۔۔
 
image
 
ایک شو میں نوید شہزاد اپنے بیٹے فرحاد ہمایوں کے ساتھ آئیں تھیں اور وہاں انہوں نے بتایا کہ فرحاد کے والد، پھپھو سب ہی میوزک سے گہرا شغف رکھتے تھے اور بہترین گاتے تھے۔۔۔فرحاد نے یہ فن باپ اور ددھیال سے لیا۔۔۔فرحاد کی موت نے صرف گھر واوں کو ہی نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کو سوگوار کردیا۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: