یہ کم عمری میں ہی انتقال کر گئیں۔۔۔ڈرامہ ’’دشت‘‘ سے شہرت پانے والی نیناں کے برابر کس کی قبر ہے

image
 
پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ایسے کئی چہرے تھے جو اپنے جانے کے بعد بھی یادوں میں زندہ ہیں۔۔۔جنہوں نے چاہے بہت کم کام کیا لیکن اسکرین پر اپنے نقوش ہمیشہ کے لیئے چھوڑ گئے۔۔۔
 
ایسا ہی ایک نام تھا حسین ، بڑی بڑی آنکھوں والی نیناں کا۔۔۔نیناں کا تعلق پرانے لاہور سے تھے اور انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز مشہور ڈرامہ ’’دشت ‘‘ سے کیا۔۔۔کیونکہ نیناں ایک ایسے گھرانے سے تھیں جہاں رقص کی باقاعدہ تربیت دی جاتی تھی تو عموماً تصور یہ کیا جاتا ہے کہ یہ لالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھیں گی اور رقص سے نام بنائیں گی۔۔۔لیکن نیناں نے اداکاری کی دنیا کو ہی اپنی منزل چنا۔۔۔۔
 
image
 
دشت ڈرامے میں وہ عابد علی کے مدمقابل تھیں اور ان کی اداکاری اور بھولے چہرے کو سب نے ہی پسند کیا۔۔۔پھر وہ ڈرامہ ’’ریڈ کارڈ ‘‘ میں نظر آئیں اور اس کے بعد بھی ڈرامے کاسٹ کئے لیکن 1995 میں ان کے اس سفر کا بہت بھیانک انجام سامنے آیا۔۔۔انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 30 سال بھی نہیں تھی۔۔۔نیناں کا جب انتقال ہوا تو ان کی والدہ حیات تھیں اور یہ موت ان کے لئے ایسی ہی تھی جیسے کسی نے ان کا دل اپنی مٹھی میں لے لیا ہو۔۔۔
 
نیناں کی موت کے چودہ سال بعد ان کی والدہ بھی کرب کی اس قید سے آزاد ہوگئیں اور ان کی قبر بھی نیناں کی قبر کے ساتھ ہی بنا دی گئی۔۔۔نیناں کی قبر ان کے اصلی نام ’’یاور سلطانہ‘‘ کے نام سے ہے اور اس پر شعر لکھا ہے ۔۔۔
ویسے تو سب ہی رہتے ہیں موت کے منتظر
اچانک تیری جدائی نے سب کو رلا دیا
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
 
image
 
نیناں کی قبر کے پڑوس میں اب مشہور فنکارہ ’’فردوس بیگم‘‘ کی بھی قبر ہے اور نیناں کی موت آج تک لوگوں کے لئے ایک سوال ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: