|
|
پچھلے کچھ عرصہ میں خلیل الرحمن قمر کا نام ہر شو، ہر
بحث اور ہر پوسٹ کا حصہ بن گئی۔۔۔سب نے ہی ان کی باتوں کو اپنے اپنے انداز
سے تشریح کرکے پیش کیا۔۔۔کسی نے انہیں مثبت سمجھا تو کوئی ان کی باتوں کو
دل پر ہی لے گیا۔۔۔ایک طوفان تھا جس میں ہر زبان پر صرف خلیل ارحمن کا ہی
نام تھا۔۔۔ |
|
خلیل صاحب نے اپنے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ایک
عورت کو بے وفا دکھا کر کروڑوں دلوں کو چھلنی کردیا تھا۔۔۔لوگوں نے تو
ہمیشہ ڈراموں میں مظلوم عورت دیکھتی تھی تو اس عورت کو دیکھ کر انہوں نے
ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔۔۔ |
|
|
|
اب خلیل الرحمن قمر کی بیٹی نکاح کے خوبصورت بندھن میں
بندھ چکی ہیں اور یہ دن یقیناً ایک باپ کے لئے بہت جذبات سے بھرپور تھا۔۔۔ |
|
خلیل صاحب نے کچھ کرونا اور کچھ اپنی ذاتی زندگی کو
سامنے نا لانے کے ارادے سے نکاح کی یہ تقریب بہت کم لوگوں کے ساتھ منعقد
کی۔۔۔اس تقریب میں میڈیا کا داخلہ سختی سے ممنوع تھا اور شوبز کی دنیا سے
بھی بہت چیدہ چیدہ لوگ ہی بلائے گئے تھے۔۔۔ |
|
|
|
خلیل صاحب نے کرونا کی تمام تر ہدایات کا اس تقریب میں خیال رکھا ۔۔۔ |