سورۂ وَالتِّیْنِ کے بارے میں معلومات

 بلاشبہ ہر زمانہ کی ہر قوم میں نوجوان مستقبل کے معمار سمجھے جاتے ہیں۔ آج نوجوانوں کے سامنے سب سے اہم سوال اپنے مقصدِ زندگی کے تعین کا ہے، چناں چہ اس سلسلہ میں تعلیم قرآن کے ذریعے نوجوان طلبہ و طالبات میں آگاہی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو اپنی جگہ ایک انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ اور بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ بھی ہے کہ معرفت الٰہیہ یعنی اپنے خالق و مالک کی پہچان ہماری زندگی کا مقصدو محور ہے، اس لیے ہمیں رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ معرفتِ الٰہیہ کے حصول کی بھی فکر کرنی چاہیے، کیونکہ اسی سے ہم اپنے مقصدِحیات کو پاسکتے ہیں۔
مقامِ نزول:
سورۂوَالتِّیْنِ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔
(خازن، تفسیر سورۃ والتین، ۴/۳۹۰)
رکوع اور آیات کی تعداد:
اس سورت میں 1رکوع، 8آیتیں ہیں ۔
’’ وَ التِّیْنِ ‘‘نام رکھنے کی وجہ :انجیر کو عربی میں وَالتِّیْنِ کہتے ہیں ،اور اس سورت کی پہلی آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم ارشاد فر مائی ہے اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ وَ التِّیْنِ ‘‘ کہتے ہیں ۔
قارئین :آئیے جانتے ہیں کہ اس سورۃ میں ہمارے لیے کیا پیغام ہے ۔
سورۂ وَ التِّیْنِ کے مضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں انسان اور اس کے عقیدے سے متعلق کلام کیا گیا ہے اور اس میں یہ مضامین بیان ہوئے ہیں :
(1)…اس سورت کی ابتداء میں اللّٰہ تعالیٰ نے انجیر،زیتون،مبارک پہاڑ طورِ سینااور امن والے شہر مکہ مکرمہ کی قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا ہے۔
(2)…یہ بتایاگیا کہ اگر آدمی نے اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیّت کا اقرار نہیں کیا اور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی تصدیق نہ کی تو اسے جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ڈال دیا جائے گا اور جن لوگوں نے اللّٰہ تعالیٰ کو واحد معبودمانا، اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی تصدیق کی اور انہوں نے اچھے کام کئے تو ان کیلئے بے انتہاء ثواب ہے۔
(3)…اس سورت کے آخر میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب و جزاء کا انکار کرنے والے کی مذمت بیان کی گئی ہے۔
اے پیارے اللہ!!ہمیں اخلاص کی دولت سے بہرہ مند فرمااور ہمیں فتن کے دور میں ہرفتن سے محفوظ فرما۔

 

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 383 Articles with 598010 views i am scholar.serve the humainbeing... View More