|
|
نوکری میں ترقی پانے کی خواہش تو ہر ایک کو ہوتی ہے مگر
اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ سخت محنت کے باوجود وہ باس کی نظر
میں آتے ہی نہیں یہی سبب ہے کہ ترقی پانے کے کوئی آثار ہی نظر نہیں آتے ہیں۔ |
|
یاد رکھیں کہ صرف محنت کر کے ترقی پانا اب خواب ہوا۔ اگر
آپ ترقی کے خواہشمند ہیں تو آپ کو کچھ کام ایسے بھی کرنے ہوں گے جو کہ آپ
کا قد باس کی نظر میں بڑھا دے گا اور اس کے بعد ترقی کے زینے کا دروازہ آپ
کے لیے کھل جائے گا اور آپ روز بروز اس کی سیڑھیاں طے کر کے بلندی کی جانب
گامزن ہو جائيں گے- |
|
باس کے سامنے اپنی رائے
دینے سے نہ ڈریں |
باس کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملانا اور اس کی خوشامد
کر کے ترقی پانا ماضی میں تو کامیاب ہوتا تھا مگر ترقی کا یہ طریقہ دیر پا
نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی تجویز باس کے حق
میں اور زیادہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے تو مکمل تیاری اور دلیل کے ساتھ اپنی
رائے دینے سے نہ گھبرائیں- اس طرح سے ایک جانب تو آپ باس کی نظروں میں
آسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ اگر آپ اپنی تجویز
پیش کر رہے ہیں تو وہ دلائل کے ساتھ ہو اور عملی طور پر کارآمد ہو- |
|
میٹنگ میں باس کے سامنے
ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھیں |
آپ کی باڈی لینگویج دوسرے افراد کو متاثر کرنے میں بہت
اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کسی میٹنگ کے دوران آپ اپنے باس کے سامنے ٹانگ
پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے ہوں تو اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ کسی کو بھی
جوابدہ نہیں ہیں اور اپنے باس آپ خود ہیں یہ تاثر برا بھی ثابت ہو سکتا ہے-
اس کی جگہ پر دونوں پیر زمین پر رکھ کر بیٹھنے سے پڑنے والا تاثر اس کے
برعکس ہوتا ہے- اس طرح آپ مؤدب اور مدلل انداز میں میٹنگ میں پوچھے جانے
والے سوالات کے جواب بھی دے سکتے ہیں اور اپنی کارگزاری زیادہ بہتر انداز
میں بیان کر سکتے ہیں- |
|
|
|
باس سے اپنے کام پر رائے
کے بجائے نصیحت کی درخواست کریں |
اپنی کارگزاری باس کے سامنے رکھ کر اگر آپ باس سے اس
بارے میں رائے مانگیں گے تو اس کی سوچ کا انداز تنقیدی ہوگا اور وہ آپ کے
کام پر ایک ناقد کی طرح نظر ڈالے گا جب کہ اس کے جگہ اگر آپ اپنی کارگزاری
باس کو دکھا کر باس سے رہنمائی کی درخواست کریں گے تو اس کا نقطہ نظر
ناصحانہ ہوگا اور وہ آپ کی رہنمائی کرتے ہوئے آپ سے زیادہ خوش ہوگا اس طرح
ترقی کے دروازے کھل جائيں گے- |
|
باس سے گپ شپ کریں
|
اکثر لوگوں کو اگر باس کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع
ملتا ہے تو وہ اس دوران بھی مستقل کام کی باتیں کرتے رہتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ اس طرح سے وہ باس کی نظر میں زیادہ محنتی ملازم کے روپ میں سامنے
آرہے ہیں- مگر یاد رکھیں کوئی بھی انسان چوبیس گھنٹے کام کی باتوں سے خوش
نہیں ہو سکتا ہے اس وجہ سے اگر کبھی ایسی بات چیت کا موقع ملے تو باس سے ان
کی دلچسپیوں اور مشاغل کے بارے میں بات کریں- اس سے ان کے اور آپ کے درمیان
قریبی تعلق پیدا ہوسکتا ہے جو آنے والے وقت میں مفید ثابت ہو سکتا ہے- |
|
|
|
غلطی مان لینی چاہیے |
اگر نوکری کے دوران کوئی غلطی ہو جائے تو اس پر کسی کے پیچھے چھپنے اور
جھوٹ بولے کے بجائے اپنی غلطی کو تسلیم کر کے معذرت کر لینی چاہیے- اس سے
آپ کا امیج دوسروں کی نظر میں ایک سچے انسان کی صورت میں ابھرے گا اور باس
کا آپ پر اعتماد بڑھے گا جو کہ ترقی کا سبب بن سکتا ہے- |