|
|
عمر چھپانا بھی ایک فن ہے اور اس فن سے شوبز چہرے اچھی
طرح واقف ہیں۔۔۔خاص طور پر جب بچے بڑے ہونے لگیں تو پھر بظاہر چھوٹا دکھتے
سلیبریٹیز بھی اپنے بڑے بچوں کو ساتھ لے جاتے پریشان ہونے لگتے ہیں کہ کہیں
ان کی موجودگی سے ان کی صحیح عمر پتہ نا چل جائے۔۔۔ |
|
ندا یاسر |
ندا یاسر کے تیسرے بیٹے اور بڑے دو بچوں میں اچھا خاصا
وقفہ ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ بڑے دو بچوں کو اکثر چھپا دیتی
ہیں اور اب اس سال سے تو انہوں نے ہر جگہ اپنے بڑے بچوں کے ساتھ آنے سے منع
کردیا ہے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں سامنے صرف بالاج کو لاتی ہوں کیونکہ مجھے
اپنی عمر بھی تو چھپانی ہے۔۔۔بڑے بچے دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بڈھی
ہوگئیں۔۔۔ حد تو یہ ہے کہ شوبز دعوتوں میں بھی وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے
ساتھ ہوں۔۔۔ |
|
|
فیصل قریشی |
فیصل قریشی کو دیکھنے والوں کا یہ ایک خواب ہی ہے کہ
کبھی تو وہ اپنی بڑی بیٹی ہانیش قریشی کے ساتھ بھی نظر آئیں لیکن فیصل
قریشی تو دن بدن اپنی عمر سے آدھے دکھنے لگے ہیں۔۔۔ایسی صورت میں وہ صرف
چھوٹے دونوں بچوں کو ہی دنیا کے سامنے لاتے ہیں اور جن لوگوں کو نہیں پتہ
کہ ان کی ایک جوان بیٹی ہے وہ فیصل قریشی کو انہی دو چھوٹے بچوں کے حساب سے
نوجوان ہی سمجھتے ہیں۔۔۔ |
|
|
نادیہ خان |
نادیہ خان تو اپنی شادی کے چھے ماہ بعد بھی اس سحر سے
باہر نہیں آئی ہیں اور وہ کوشش کرتی ہیں کہ ان کی ویڈیوز میں زیادہ سے
زیادہ چھوٹا والا بیٹا ہو۔۔۔جسے انہوں نے پالا ہے اور باقی بڑے بچوں کو وہ
سامنے لاتی ضرور ہیں لیکن ان کا فوکس چھوٹا ہی رہتا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی
عمر کا اندازہ نا ہو سکے- |
|