|
|
دنیا پچھلے ڈیڑھ سال سے عالمی وباء سے نبرد آزما ہے۔
جہاں وباء کے ہاتھوں دنیا سے کئی انسان موت کے منہ میں چلے گئے وہیں شہری
زندگیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ بار بار لاک ڈاؤن لگنے سے شہریوں کو ملنے
والی سہولیات میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ ایسے حالات میں کچھ ممالک کی شہری
انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم
کیں اور بہترین نظم و ضبط قائم رکھنے میں کامیاب رہے وہیں ایسے ممالک بھی
ہیں جو پہلے ہی جنگی حالات اور ناقص انفراسٹرکچر کا شکار تھے وہاں کووڈ کی
وجہ سے حالات مذید خراب رہے۔ |
|
اکانومسٹ انٹیلی جینس یونٹ لندن نے ہر
سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے دس بہترین قابلِ رہائش اور دس ناقابلِ رہائش
ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔یہ فہرست 30 عوامل کی مدد سے 5 کیٹیگریز
کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہے۔ ۔ ان کیٹیگریز میں صحت عامہ کو 20، استحکام
کو 25، ماحولیات اور ثقافت کو 25، تعلیم کو 10 اور انفراسٹرکچر کو 20 فیصد
نمبروں میں تقسیم کرکے فہرست تشکیل دی گئی ہے اکانومسٹ انٹیلی جینس یونٹ لندن نے ہر سال کی طرح
اس سال بھی دنیا کے دس بہترین قابلِ رہائش اور دس ناقابلِ رہائش ترین شہروں
کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ فہرست گزشتہ سال کووڈ کی وجہ سے جاری نہیں کی
گئی تھی۔ |
|
دس بہترین قابلِ رہائش
شہر 2021 |
1- آکلینڈ ، نیوزی لینڈ |
|
|
|
2- اوساکا، جاپان |
|
3- ایڈیلیڈ، آسٹریلیا |
|
4- ویلینگٹن، نیوزی لینڈ |
|
5- ٹوکیو، جاپان |
|
6- پرتھ۔, آسٹریلیا |
|
7- زیورک، سوئیٹزر لینڈ |
|
8- جینیوا، سوئیٹزر لینڈ |
|
9- میلبورن، آسٹریلیا |
|
10- برسبین، آسٹریلیا |
|
دنیا کے دس ناقابلِ
رہائش ترین شہر |
1- دمشق، شام |
|
|
|
2- لاگوس، نائیجیریا |
|
3- پورٹ مورسبے، پوپوا نیو جینیوا |
|
4- ڈھاکہ، بنگلا دیش |
|
5- الجیئرز، الجیریا |
|
6- ٹریپولی، لیبیا |
|
7- کراچی، پاکستان |
|
8- ہراری، زمبابوے |
|
9- ڈوالا، کیمروون |
|
10- کاراکس، وینیزویلا |
|
کراچی ناقابلِ رہائش شہر
کیسے بن گیا؟ |
دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں کی فہرست پہ نظر ڈالی جائے
تو یہ بات بابلِ غور ہے کہ کراچی سے پہلے ٹاپ چھ میں شامل تمام سوائے ڈھاکہ
کے ناقابلِ رہائش شہر جنگی حالات کا شکار رہے ہیں۔ حتیٰ کہ بھارت کے شہر جہاں کورونا
نے سب کچھ تہس نہس کرڈالا ، شہری زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں یہاں تک کہ
مریض اسپتالوں میں جگہ اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث دم توڑنے لگےاس کے
باوجود بھارت کا ایک بھی شہر ناقابلِ رہائش شہروں کی لسٹ میں شامل نہیں۔
پاکستان اور بالخصوص سندھ کی انتظامیہ کے لئے یہ شرم کا مقام ہے کہ ملک کا
سب سے زیادہ محصولات جمع کرنے والا شہر اس وقت دنیا کے بدترین شہروں کی
فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ |
|