غلطی کس کی ہے۔۔۔عاصم اظہر کی یا ہانیہ عامر کی

image
 
ایک دور تھا جب شہرت کے آسمان کو چھونے کے لئے صرف صلاحیت کا لوہا ہی کافی ہوتا تھا۔۔۔لیکن وقت نے کچھ ایسا پلٹا کھایا ہے کہ اب ہر نوجوان خود سے کوئی نا کوئی کونٹروورسی جوڑ کر خود کو سوشل میڈیا سینسیشن بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔۔۔
 
پچھلے کچھ دنوں سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث اور لڑائی چل رہی ہے۔۔۔آدھی انڈسٹری عاصم کے ساتھ تو آدھی نے ہانیہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
 
یہ جنگ دوستی سے شروع ہوئی تھی اور اب اس کا اختتام بہت تکلیف دہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔دو بہترین دوست ایک دوسرے کے جب خلاف ہوجائیں تو طاقتور ترین دشمن بھی چھوٹا پڑجاتا ہے۔۔کیونکہ دوست ایک دوسرے کی کمزوریوں سے اور باتوں سے خوب واقف ہوتے ہیں۔۔۔ایسا ہی اس دوستی کے ساتھ ہوا جہاں محبت نے زور پکڑنا شروع کیا تھا لیکن عاصم اور ہانیہ خود نہیں سمجھ پائے تھے کہ اسے محبت کا نام بھی دیں یا نہیں۔۔۔
 
image
 
ہانیہ نے عاصم سے کنارہ کشی اختیار کی اور اس کے بعد ایک شوٹ پر یہ دونوں ساتھ تھے جہاں ہانیہ گاہے بگاہے عاصم پر طنز کے تیر چلاتیں یا ان کا مذاق بناتی ہی رہتی تھیں۔۔عاصم اظہر بھی کسی سے کم نہیں تھے اور اس کا جواب وہ اکثر دے دیا کرتے تھے ۔۔۔
 
اس کے بعد ایسا ہوا کہ ہر شو میں جانے سے پہلے پوچھا جانے لگا کہ ساتھ میں مہمان کون ہے۔۔۔کہیں ہانیہ تو نہیں، یا عاصم تو نہیں ۔۔۔کیونکہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔۔۔ہانیہ نے اپنی اوٹ پٹانگ ویڈیوز بنانے کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور نتیجہ اس لڑائی تک جا پہنچا۔۔۔جہاں بالآخر عاصم نے ہانیہ پر طنز کر ہی دیا۔۔۔
 
ہانیہ نے جواب میں عاصم کو اپنا کڑوا ایکس کہہ کر مخاطب کیا۔۔۔لیکن ہانیہ کے اس دوغلے انداز پر سب ہی چونکے۔۔۔جو پہلے ہر انٹرویو میں عاصم کو صرف دوست بلاتی تھیں، اب انہیں اپنا سابقہ پیار کہہ کر بلا رہی ہیں۔۔۔
 
image
 
دونوں نے کم عمری کے کچھ ایسے غلط رویئے اختیار کئے ہیں کہ انہیں عرصے تک اسے بھگتنا پڑے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: