گھر بیٹھے MyStars11 فینٹسی لیگ میں ٹیم بنائیں۔۔۔۔ڈھیروں انعامات جیتنے کا موقع پائیں

image
 
CricWickایک ایسا منفرد پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے. یہ کرکٹ ایپلی کیشن ہر گزرتے دن کے ساتھ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔CricWickکی موبائل ایپلی کیشن کرکٹ شائقین کا مرکز بن چکی ہے جہاں انہیں اسکور کی لائیو اپ ڈیٹس، ہر گیند کی ویڈیو کلپ، میچ کی جھلکیاں، پلیئرز کے انٹرویوز، خصوصی فیچرز اور آرٹیکلز دستیاب ہوتے ہیں۔
 
CricWickنے حال ہی میں MyStars11کے نام سے ایک دلچسپ کرکٹ فینٹسی لیگ بھی لانچ کی ہے جہاں شائقین اپنے پسندیدہ پلیئرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں اور مختلف فینٹسی لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کی کرکٹ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر ایپلی کیشن کے صارفین کو پوائنٹس ملیں گے اور فاتحین ہر ماہ بڑے انعامات جیتنے کا موقع پا سکیں گے۔
 
MyStars11 پاکستان سپر لیگ کی آفیشل فینٹسی لیگ بھی ہے جس کے چھٹے ایڈیشن کا دوسرا راؤنڈآج سے ابوظہبی میں شروع ہونے والا ہے۔ یہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل اپنی فینٹسی ٹیم بنا لیں۔ MyStars11 فینٹسی لیگ میں انعامات کی کل مالیت 1 کروڑ روپے تک ہے۔ ہر میچ میں پہلی پوزیشن پر آنے والے صارف کو موٹر سائیکل دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ فینٹسی لیگ میں جو بھی پہلے نمبر پر آئے گا وہ کار کا حقدار ٹھہرے گا جبکہ دوسری سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے صارفین کو انعام میں موٹر سائیکل دی جائے گی۔
 
اگر آپ نقد انعام جیتنے میں کامیاب ہو جائیں تو Walletمیں جا کر Payout آپشن کا انتخاب کریں اور فارم پُر کرنے کے بعد انعامی رقم آپ کے شناختی کارڈ پربنائے گئے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 5 سے7 کے اندر منتقل کر دی جائے گی۔ میچ کی فینٹسی لیگ میں موٹرسائیکل جیتنے والے افراد کو ٹورنامنٹ کے اختتام پر انعام سے نوازا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ فینٹسی لیگ کے تمام انعامات پی ایس ایل کے اختتام پر تقسیم کیے جائیں گے۔
 
MyStars11 پر اپنی ٹیم بنانے کے لیے cricwick.net ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور پہلے پیج پر موجود MyStars11 کے آئیکون پر کلک کریں۔ آپ کو پلئینگ الیون منتخب کرنے کے لیے 1ملین(10لاکھ) کا بجٹ دیا جائے گا۔ آپ کی منتخب کردہ ٹیم 6-2 بیٹسمین، 5-2 بولرز، 3-1 وکٹ کیپرز اور 5-1 آل راؤنڈرز پر مشتمل ہونی چاہیے جن میں سے ایک کھلاڑی کو کپتان اور ایک کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر کرنا لازمی ہوگا۔
 
یہ بات آپ کے لیے جاننا ضروری ہے کہ جس کھلاڑی کو آپ کپتان مقرر کریں گے وہ آپ کو دوگنا اور نائب کپتان آپ کو ڈیڑھ گنا زیادہ پوائنٹس دے گا اس لیے کپتان اور نائب کپتان منتخب کرتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ ان کھلاڑیوں کے پوائنٹس آپ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مزیدیہ کہ فینٹسی ٹیم بناتے وقت آپ ایک ٹیم کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑی منتخب کر سکتے ہیں جبکہ 3 کھلاڑی دوسری ٹیم کے منتخب کرنے ہوں گے۔
 
MyStars11 فینٹسی لیگ میں لیڈربورڈ براہ راست اپ ڈیٹ ہو رہا ہوتا ہےجس سے ایپلی کیشن صارفین کو فوری طور پر اپنی پوزیشن معلوم ہو رہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہMyStars11 فینٹسی لیگ میں آپ ایک رُوم بھی بنا سکتے ہیں جہاں آپ اپنے دوستوں اورعزیزواقارب کے ساتھ مقابلہ اور گپ شپ کر سکتے ہیں۔
 
تو پھر انتظار کس کا بات کا ہے؟ فوراًCricWickکی ایپلی کیشن انسٹال کریں اور اپنی فینٹسی ٹیم بنا کر ثابت کریں کہ آپ سب سےبڑے کرکٹ گرو ہیں. ایک بات لازمی ذہن میں رکھیے گا کہ MyStar11 فینٹسی لیگ میں آپ کا مقابلہ ماہر فینٹسی لیگ پلیئرز سے ہوگا اس لیے فائنل الیون کا انتخاب کرتے وقت سمجھ بوجھ سے کام لیجیے گا تاکہ آپ فینٹسی لیگ کے ماہر پلیئرز کو ناکوں چنے چبوا سکیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: