|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایسے کئی نام ہیں جو اچانک
غائب ہوتے ہیں اور پھر ان کے حوالے سے خبریں سامنے آتی ہیں۔۔۔کوئی کہیں چلا
جاتا ہے تو کوئی کسی نئے بزنس کا آغاز کر دیتا ہے۔۔۔کوئی اپنے گھر میں اور
گھر والوں میں مصروف ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|
جاناں ملک بھی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں
نے بہت کامیاب اداکاری سے خود کو منوایا اور کچھ عرصہ پہلے تک بھی کام کر
رہی تھیں۔۔۔اس کے بعد ان کی شادی ہونے اور پھر شادی ختم ہونے تک کا ایک شور
مچا اور بعد میں جاناں نے اپنی زندگی کا ایک الگ فیصلہ لیا۔۔۔ |
|
جاناں ملک نے اپنے اس ہنر کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو وہ
شوقیہ کرتی تھیں۔۔۔انہوں نے بیکنگ شروع کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آج ان
کے کیک شہر بھر میں بہترین مانے جاتے ہیں۔۔۔ |
|
|
|
جاناں یہ سب کام خود کرتی ہیں ارو بہت دل سے کرتی
ہیں۔۔۔کیک بنانے سے لے کر اسے سجانے اور تھیم بنانے تک جاناں خود ہی سب
سوچتی اور اس پر عمل کرتی ہیں۔۔۔دیکھئے انہوں نے کونسے کیک موسم کے پھل آم
کی مدد سے بنائے- |