میں آدھی رات کو اپنی بہن کو کال کرتی ہوں اور۔۔۔ حمیمہ ملک کی پیدائش پر مانی گئی منت کیسے پوری ہوئی؟

image
 
شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جن کے گھر منتوں اور مرادوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔۔۔جن کی پیدائش بھی منتوں مرادوں کا ہی نتیجہ ہے۔۔۔حمیمہ ملک بھی انہی میں سے ایک ہیں۔۔۔
 
حمیمہ ملک نے چودہ سال کی عمر میں انڈسٹری میں ماڈلنگ کی دنیا سے قدم رکھا اور سب سے پہلے ڈیزائنر دیپک پروانی کے لئے ماڈلنگ کی۔۔۔حمیمہ سے بڑی بہن ان سے دس سال بڑی ہے، پھر ایک بھائی، پھر حمیمہ کا نمبر اور ان سے تین برس چھوٹے ہیں فیروز اور پھر فیروز سے دو سال چھوٹی ہیں دعا ملک۔۔۔یعنی دعا ملک ان سے پانچ سال چھوٹی ہیں۔۔۔حمیمہ اور ان کے بہن بھائیوں نے انتہائی سخت وقت دیکھا اور ان کے والد نے ٹیکسی بھی چلائی۔۔۔
 
حمیمہ نے چھوٹی ہی عمر میں گھر چلانے کا ذمہ اپنے کاندھوں پر لیا۔۔
 
image
 
اسی دوران انہوں نے شمعون عباسی سے شادی کی اور پھر یہ شادی کچھ عرصہ بعد ہی ختم بھی ہوگئی  حمیمہ ملک اکثر مذاق میں اپنی بہن دعا کو آدھی رات میں بھی کال کرکے اپنے آئیڈیل دولہا کا خاکہ بتاتی رہتی ہیں جو روز بدلتا ہے۔۔۔
 
حمیمہ کی زندگی میں فیروز کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور دعا اکثر یہ پوچھتی ہے کہ تم کس کو زیادہ چاہتی ہو تو حمیمہ کے پاس یہی جواب ہے کہ فیروز۔۔۔بچپن میں بھی فیروز کے لئے حمیمہ نے بہت کچھ کیا۔۔۔حمیمہ کو آپ دن کے چوبیس گھنٹے بھی سلا سکتے ہیں۔۔۔یہ سونے کی اتنی شوقین ہیں
 
والدین کے معاملے میں یہ سارے بہن بھائی بہت حساس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گھر کا ماحول کافی سخت تھا ۔۔۔اور تربیت پر بہت توجہ دی گئی ہے۔۔۔
 
image
 
حمیمہ گھر کا کوئی کام نہیں کرتیں۔۔۔اور کافی جذباتی ہیں۔۔۔حمیمہ کا کہنا ہے کہنا ہے کہ بڑے دو بہن بھائیوں کے بعد ان کی والدہ نے کافی عرصہ دعا کی کہ مجھے بیٹا ہو۔۔۔پھر انہوں نے چینی کھائی منت کی اور یہ کہا کہ اب جو بھی بچہ ہوگا اسے اجمیر شریف لے کر جاؤں گی پھر حمیمہ پیدا ہوئیں۔۔۔اجمیر شریف سے ان کا ایک خاص کنکشن ہے دعاؤں کے حوالے سے۔۔۔اتفاق یہ ہے کہ یہ منت اس طرح خود پوری ہوئی کہ حمیمہ کی انڈیا میں شوٹ تھی اور اجمیر شریف کے بہت قریب تھی۔۔۔والدہ بھی ساتھ ہی تھیں تو یہ منت پوری ہوگئی۔۔۔
 
دعا ملک نے اپنی بہن حمیمہ کو بہت ساری مشکلات کے وقت گھنٹوں بیٹھ کر ان کی کاؤنسلنگ کی۔۔۔ان بہن بھائیوں میں شدید ایکا ہے اور ایک دوسرے کے لئے لڑنے مرنے کو تیار ہوجاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: