|
|
یشمہ گل نئے آنے والوں چہروں میں ایک نمایاں مقام بنانے
میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ یشمہ اگر چہ یوٹیوبر بھی ہیں لیکن ان کو زیادہ شہرت
ادکاری سے ہی ملی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو یشمہ کی نجی زندگی کے متعلق
چند ایسے حقائق بتائیں گے جن سے آپ واقف نہیں ہوں گے |
|
عمر کتنی ہے |
یشمہ 20 نومبر 1989 کو خانیوال میں پیدا ہوئیں اور اس
حساب سے اب ان کی عمر 31 برس ہے۔ یشمہ کا ستارہ برجِ عقرب ہے |
|
تعلیم اور کیرئیر |
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ
اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ یشمہ نے آسٹریلیا میںBrain Research کے شعبے
میں ڈگری لی ہے۔ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ یورپ میں گزارنے کے بعد یشمہ
پاکستان آکر اب اداکاری کے شعبے میں خود کو منوا رہی ہیں۔ یشمہ اب تک کئی
ہٹ پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں "کی جانا میں کون" "کب میرے کہلاؤ گے
اور" مجھے خدا پہ یقین ہے" شامل ہیں |
|
|
|
میرا دوست مجھے چھوڑ کے
بھاگ گیا |
اداکارہ یشمہ گل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ: '' میں
اپنی دوست کے گھر کے باہر تھی، اسے لینے گئی تھی اور میرے ساتھ میرا ایک
دوست بھی تھا. اس کے ساتھ ہمیشہ گارڈز ہوتے تھے مگر اتفاق سے اس دن اس کے
ساتھ گارڈز نہیں تھے اور وہ گاڑی کے باہر فون پر بات کر رہا تھا اس وقت 2
آدمی بائیک پر آئے اور میرے دوست سے بات کرنے لگے جس کے بعد بائیک پر
موجود دونوں آدمیوں نے گن نکال لی اور میرا دوست گاڑی کے پیچھے چلا گیا
مجھے لگا وہ بھی گن لینے گیا ہے لیکن وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر بھاگ گیا تھا
مگر میں نے اس کا بٹوا جو گاڑی میں تھا چھپا دیا تھا اور ساتھ میں اپنا
موبائل فون بھی. ڈاکوؤں نے میرا بیگ مجھ سے چھین لیا لیکن اس میں میرا
موبائل فون نہیں تھا جس کے بعد اس نے میرے پیر پر بندوق رکھ دی اور زبردستی
مجھ سے موبائل چھین لیا اور جاتے جاتے ہوا میں 2 فائر بھی کیے.'' |
|