|
|
پاکستان کی انڈسٹری بہترین اور سریلی آوازوں سے بھرپور
ہے لیکن افسوس کہ آج بھی جب کوئی بہت دنوں تک کے لئے یہاں غائب ہوتا ہے تو
لوگ بھی یہ نہیں پوچھتے کہ آخر وہ گیا کہاں۔۔۔کچھ نام اچانک ہی سب کے ذکر
میں ہوتے ہیں، ہر شو میں موجود ہوتے ہیں اور پھر وہ ایسے غائب ہوتے ہیں کہ
ان کی آواز کی کھنک کو ڈھونڈتے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔ایسے کچھ پاکستانی نام جو
کافی دنوں سے اسکرین سے غائب ہیں |
|
سارہ رضا خان |
2009 میں بھارتی شہرت یافتہ پروگرام ’’سا رے گا ما پا‘‘
سے دلوں میں جگہ بنا لینے والی آواز سارہ رضا خان کا آخری گانا 2016 میں
سنا گیا۔۔۔اس کے بعد ان کے کچھ انٹرویوز ضرور دیکھے گئے لیکن ان کی آواز کو
نہیں سنا گیا۔۔۔سارہ رضا کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اور وہ کہاں ہیں یہ
جاننے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔۔۔سارہ نے ایک عرصہ تک انڈسٹری کو بہترین
گانے دیئے اور ڈراموں کے او ایس ٹی بھی گائے۔۔۔ڈرامہ ’’میرے قاتل میرے
دلدار‘‘ کا او ایس ٹی بھی ان کی زندگی کا بہترین گانا ہے۔۔۔ |
|
|
ناہید اختر |
ناہید اختر انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام جنہوں نے بے شمار
فلمی اور ملی نغمے پاکستان کی تاریخ کا حصہ بنائے۔۔۔ایک عرصہ پہلے ان کے
شوہر بھی اس دنیا سے چلے گئے اور ان کے جانے سے قبل ہی ناہید اختر نے اپنی
واپسی ایک ایوارڈ شو میں دی اور پھر ان کے کچھ گانے بھی سامنے آئے اور
انٹرویوز بھی۔۔۔لیکن وہ خود اب واپس نہیں آئیں۔۔۔ |
|
|
نیرہ نور |
نیرہ نورکی سریلی آواز اپنے گھر میں ہی ایک بہترین زندگی
گزار رہی ہے لیکن ان کی ضرورت انڈسٹری کو آج بھی ہے۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ انہوں
نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے اس انڈسٹری کو چھوڑا۔۔۔لیکن ان کی صلاحیتوں
کی بنیاد پر انہیں یاد رکھنا ہماری ذمہ داری تھی۔۔۔ |
|