میری مینیجر سے ملیں۔۔۔شوبز کے ننھے ستاروں نے بھی مینیجر رکھے ہیں

image
 
شوبز انڈسٹری میں جو نا ہو وہ کم ہے۔۔۔ایک کے بعد کوئی ایک ایسی خبر آتی ہے جو حیران کردینے کے لئے کافی ہو۔۔۔سینئر اداکار آج بھی اپنا فون خود ہی اٹھاتے ہیں اور ان سے رابطہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنے گھر کے کسی فرد کی خیریت پتہ کرنے کے لئے کال کرلیں۔۔۔مانا فینز کی ایک بڑی تعداد پھر فون پر کالز کا تانتا باندھ سکتی ہے لیکن اس کے لئے کبھی مینیجر ہوا کریں گے یہ خیال آج تک نہیں آیا تھا۔۔۔لیکن اب تو ننھے منے ستارے بھی اپنے مینیجر کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں
 
احمد شاہ
سوشل میڈیا سے شہرت کے آسمان کو چھونے والا احمد شاہ زیادہ تر اے آر وائی ڈیجیٹل کے شوز میں ہی نظر آتا ہے لیکن اس تمام عرصہ میں ننھے احمد نے نا صرف اپنا نام بنایا بلکہ خود بھی انڈسٹری کے طور طریقے سیکھ گیا ہے۔۔۔۔بچپن کہیں پیچھے رہ گیا ہے اور اب ایک ایسا احمد ہے جسے ننھی سی عمر میں کمانا ہے اور اپنا نام بنانا ہے۔۔۔اس کام کے لئے احمد شاہ نے بھی مینجر ہائر کر لی ہیں ۔۔۔اور اب زیادہ تر کام انہی کے ذریعے احمد قبول کریں گے۔۔۔چاہے وہ کوئی شو ہو یا کمرشل ۔۔۔احمد سے بات کرنے کے لئے ان کی مینیجر کے کانوں سے لازمی گزرنا ہوگا۔۔۔
image
 
پہلاج
اقرار الحسن خود تو سپر اسٹار بنے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے بیٹے پہلاج کو بھی شوز میں لے جا کر اور ان کا اپنا شو شروع کروا کر انہیں سلیبریٹی بنا دیا ہے۔۔۔ننھے پہلاج کے پاس کام تو بہت ہے لیکن وہ اسے صحیح طریقے سے ڈیل نہیں کر پارہے تھے۔۔ایک وقت تک پہلاج نے خود ہی اور اپنا والد کے ذریعے اس انتظام کو سنبھالا لیکن اب ان کی زندگی میں بھی مینیجر کا نام آہی گیا ہے۔۔ڈرامہ الف میں کام کرنے کے بعد اب پہلاج پھر کسی ڈرامے میں جلد نظر آئیں گے اور یوٹیوب پر تو اپنا شو شروع کر ہی چکے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: