|
|
شوبز میں آنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اب جو دل چاہے آپ
وہ کریں اور لوگ اسے پسند بھی کریں۔۔۔جہاں فینز محبت دیتے ہیں وہیں وہ پل
میں اس محبت کو واپس لینا بھی جانتے ہیں۔۔۔ اس لئے اس ڈگر پر بہت سنبھل کر
چلنا ہوتا ہے۔۔۔شوبز کی اس دنیا میں ایسے کئی نام ہیں جنہیں بہت محبتیں
ملیں لیکن انہوں نے اسے سنبھالا نہیں اور اپنی عجیب و غریب حرکات سے فینز
کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔۔۔ |
|
علیزے شاہ |
اداکارہ علیزے شاہ ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں بہت کم
عمری میں ہی فینز کی محبت اور توجہ حاصل ہوئی اور ان کی اداکاری کو لوگوں
نے بہت سراہا۔۔۔لیکن اس محبت کی عمر بھی ان کی طرح ہی چھوٹی نکلی۔۔۔ان کو
انڈسٹری میں آتے ہی محبت ہوئی۔۔۔وہ محبت بھی ختم ہوئی اور پھر علیزے شاہ نے
کھل کر اپنے اندر پھنسی اوٹ پٹانگ حرکات کو ظاہر کرنا شروع کیا جس کا انجام
ان کے کیریر اور امیج دونوں کے لئے ہی خطرناک ثابت ہوا۔۔۔علیزے نے کاشیز
پارلر جا کر اپنے بال پہلے چھوٹے کروائے پھر جب چین نہیں آیا تو بہت ہی
چھوٹے کروانے چلی گئیں۔۔۔لوگوں نے ان کی تصویر کے نیچے لکھا کہ اب آپ فوجی
کٹ ہی کروا لیں۔۔۔علیزے کو انڈسٹری میں ان کی عجیب و غریب ڈریسنگ اور رویوں
کے وجہ سے منفی کمینٹس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔ |
|
|
ہانیہ عامر |
فلم جانان کے بعد بھی ڈراموں سے اور اپنے کام سے جگہ
بنانے والی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے بھی آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی اپنا نام
ایک اسکینڈل سے جوڑ دیا۔۔۔وہ بغیر سوچے سمجھے اس وقتی محبت کے پیچھے خود کو
ضائع کرنے لگیں اور پھر ایسا ہوا کہ ہانیہ کی ویڈیوز سے یہ ظاہر ہونے لگا
کہ وہ بغیر سوچے سمجھے ایک ایسی ڈگر پر چل پڑی ہیں جہاں انہیں اپنے امیج کی
کوئی پرواہ نہیں۔۔۔اور یہی وہ موقع تھا جب انہوں نے خود اپنی بنائی ہوئی
عزت اور نام کو داؤ پر لگانا شروع کیا۔۔۔ |
|
|
منال |
ایمن اور منال کو ہمیشہ سے انڈسٹری میں ان کے اچھے امیج
کی وجہ سے پسند کیا جاتا رہا اور یہ اعزاز ایمن کے پاس آج تک موجود ہے لیکن
منال نے اسے آہستہ آہستہ گرانا شروع کردیا ہے۔۔۔منال کا اچانک ہی حد سے
زیادہ ماڈرن ہوجانا اور یہ ظاہر کرنا کہ مجھے کسی کی باتوں سے کوئی فرق
نہیں پڑتا دراصل ان کے امیج کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔۔۔لوگوں نے ان کی
منگنی پر ان کے بے حجابانہ انداز کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔ایمن کی
شادی اور منگنی پر اس طرح کا کوئی تماشا نہیں ہوا۔۔ |
|