شادی کے بعد سب نے پوچھنا شروع کردیا ہے۔۔۔شوبز کے شوہر جنہیں شادی کے بعد شہرت ملی

image
 
شوبز میں کچھ لوگوں کا راج بہت جلدی ہوجاتا ہے اور کچھ کو اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ عمر گزر جائے لیکن پھر بھی کریڈٹ پر کوئی بڑا کام گنوا نہیں پاتے۔۔۔۔لیکن کچھ ہیرو ایسے ہیں جنہیں شادی کے بعد ہی کامیابی اور شہرت کا ایک احساس ملا
 
اسد صدیقی
یہ سچ ہے کہ اسد صدیقی ایک اداکار تھے اور کافی کام کر رہے تھے لیکن انہیں لوگ اس طرح نہیں جانتے تھے جیسا شادی کے بعد جانا۔۔۔اسد نے اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا اور اپنی مارکیٹ بھی بڑھائی۔۔۔انہوں نے مزید کام بھی کیا اور ساتھ ہی کچھ کام ایسا بھی کیا جس میں وہ زارا اسد کے ساتھ نظر آئیں۔۔۔اپنی جوڑی کو ایک دوسرے کے ساتھ دکھا کر انہوں نے کافی کام اور شہرت حاصل کی۔۔۔
image
 
حسن احمد
حسن نے بھی ماڈلنگ سے خود کو منوانا شروع کیا ۔۔۔لیکن ان کے لئے یہ سفر آسان نہیں تھا کیونکہ نا تو انہیں کام ملتا تھا اور نا ہی ان کی اداکاری کا وہ لیول تھا جسے سراہا جاتا۔۔۔شادی کے بعد سنیتا مارشل کی شہرت نے حسن کی زندگی پر بھی بہت مثبت اثر ڈالا۔۔۔یوں تو ایک وقت لگا انہیں خود کو منوانے میں لیکن یہ سفر ان کے لئے اس نام کے ساتھ جڑتے ہی کافی آسان ہوگیا۔۔۔حسن اب خود بھی اپنی اداکاری سے اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن شادی نے اس سلسلے میں ان کی کافی مدد کی۔۔۔
image
 
فلک شبیر
گلوکار فلک شبیر کے گانے اگر کسی نے سنے بھی تھے تو انہیں یاد نہیں رکھا تھا۔۔۔لیکن ان کی شادی جیسے ہی سارہ خان سے ہوئی تو یکا یک فلک شبیر کی انسٹا فالوونگ بھی بڑھ گئی۔۔۔فلک شبیر کے فینز بھی وہی بن گئے جو سارہ کو چاہتے تھے۔۔۔اس شادی نے فلک شبیر کو نا صرف شہرت دی بلکہ پسندیدگی بھی دے دی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: