|
|
انڈسٹری میں سب سے زیادہ راز جس کے پیٹ میں ہوتے ہیں وہ
ہوتا ہے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ۔۔۔ یعنی اگر کسی بھی اداکار کی سچائی
جاننی ہے تو کسی میک اپ آرٹسٹ سے دوستی کرلیں۔۔۔حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ
عمیر وقار نے بتائے کچھ ایسے راز جسے جان کر لوگوں نے بھی سوچا کہ جو دکھتا
ہے وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا۔۔۔ |
|
انسٹا گرام پر ایک سیشن میں انہوں نے کئی سوالات کے
جوابات کھل کر دیئے۔۔۔ جن میں سب سے پہلا سوال تھا کہ انڈسٹری کی سب سے
rude یعنی بدلحاظ اداکارہ کون ہے۔۔ جس کے جواب میں عمیر وقار نے فوراً ہی
لکھا کہ ثنا جاوید۔۔۔جو بھی ٹی وی پر نظر آرہا ہے اسے دیکھ کر بے وقوف مت
بنیں۔۔۔ |
|
ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ
تمیزدار اور down to earth اداکاراؤں میں آئزہ خان، صبور، مومل شیخ اور
کبریٰ ہیں۔۔۔ویسے تو اور بھی ہیں لیکن ان کا نام سب سے اوپر ہے۔۔۔ |
|
|
|
عمیر وقار کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ میں صبا قمر
اور اقراء عزیز کے ساتھ کام کروں۔۔۔پلیز میری سفارش کردیں ان سے۔۔۔ |
|
سائرہ یوسف کے لئے عمیر وقار کا کہنا تھا کہ مزہ آجاتا
ہے ان کے ساتھ کام کرکے کیونکہ وہ میری بنائی ہوئی لک کو بہترین انداز میں
سامنے لاتی ہے۔۔۔ |
|
منال خان کی منگنی میں انہیں کسی نے بلایا نہیں اس لئے
جو بھی پوچھ رہا ہے کہ آپ کہاں تھے تو ان سب کو بتادوں کہ مجھے تو بلایا ہی
نہیں تھا۔۔۔ |
|
|
|
اب دیکھنا یہ ہے کہ ثنا جاوید ان کے اس rude کمینٹ کا
کیا جواب دیں گی- |