بچوں کو اسکول چھوڑنے خود جاتا ہوں۔۔۔مصروف اداکار بچوں کو اسکول چھوڑنے خود جاتے ہیں

image
 
اولاد ایک ایسی ذمہ داری ہے جسے نبھانا ہر ماں باپ کا فرض ہے اور چھوٹی چھوٹی ذمہ داریاں ہیں جو بہت اہم ہیں۔۔۔جن میں سے ایک ہے اسکول چھوڑنے اور لانے کی ذمہ داری۔۔۔شوبز کے کچھ ایسے اداکار ہیں جو آج بھی شدید مصروفیت کے باوجود یہ ذمہ داری کسی کو نہیں دیتے۔۔۔
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی اپنے بچوں کو لے کر بہت حساس ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ انہیں جتنا وقت ملے وہ اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں۔۔۔مارننگ شو کرتے ہوئے یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ صبح صبح بیٹی کو اسکول چھوڑتے ہوئے پھر شو کے لئے جاتے تھے۔۔۔ان کی بیگم اسکول سے واپس لاتی تھیں لیکن بیٹی کو چھورنے کی ڈیوٹی فیصل قریشی نے ہمیشہ خود ہی اٹھائی۔۔۔
image
 
کنور ارسلان
کنور ارسلان اور فاطمہ کنور نے اپنے بیٹے المیر کو جب اسکول میں داخل کیا تو دونوں ہی ساتھ صبح چھوڑنے جاتے اور لینے بھی کوشش کرتے کہ ایک ساتھ ہی جائیں۔۔۔المیر کو ماں یا باپ میں سے ہی کسی کے ساتھ جانے کی اجازت ہے ورنہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ دونوں ساتھ ہی جائیں۔۔۔
image
 
مومل شیخ
مومل شیخ مصروفیت کے باوجود اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے خود ہی جاتی تھیں اور کسی پر بھی اس ذمہ داری کو نہیں ڈالتی تھیں کیونکہ ان کی نظر میں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔۔۔بچہ کو یہ احساس دلانا چاہئے کہ آپ کو اس جگہ بھیجنا اتنا اہم ہے کہ ماما یا پاپا خود بھی اپنا آرام اور اپنے کام سائیڈ پر کرکے ساتھ جائیں گے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: