خوش نصیب ہے وہ جس کی پہلی اولاد بیٹی ہے۔۔۔3 شوبز ستاروں کی پہلی بیٹی

image
 
بیٹیوں کو اسلام نے ہمیشہ بہت اہمیت اور بہت بڑا درجہ دیا۔۔۔پھر چاہے دنیا اسے کچھ بھی کہے اور کچھ بھی سوچے یہ ان کی کم عقلی اور دین سے دوری ہے۔۔۔اسلام کی نظر میں وہ خوش نصیب ہے جس کی پہلی اولاد بیٹی ہے۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی گھرانے ہیں جہاں خوش نصیبی نے سب سے پہلا دروازہ کھٹکھٹایا اور پہلی اولاد بیٹی سے نوازا۔۔۔
 
دانش تیمور
دانش تیمور نے شوبز کی خوبصورت ترین اداکارہ آئزہ خان سے شادی کی اور پھر ان کے گھر رحمت کا دروازہ کھلا اور پہلی اولاد بیٹی کے روپ میں آئی۔۔۔دانش تیمور اپنے اس تحفے کو دل و جان سے چاہتے ہیں اور ان کی نظر میں یہ ان کے لئے کسی خوش نصیبی سے کم نہیں۔۔۔وہ حورین کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں-
image
 
منیب بٹ
اداکار منیب بٹ کو ﷲ نے بیٹی کی رحمت سے نوازا اور منیب بٹ نے خود کو اس دنیا کے خوش قسمت ترین انسانوں میں گنوانا شروع کردیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود دعا کرتے تھے کہ بیٹی ہو اور ان کی دعا پوری ہوئی۔۔۔ویسے تو انہیں اولاد ہر روپ میں ہی پیاری ہوتی لیکن بیٹی کا یہ روپ ان کے لئے بہت خوشی اور مسرت کا باعث بنا
image
 
عدنان شاہ ٹیپو
عدنان شاہ ٹیپو کو اپنی بیٹیوں سے دیوانگی کی حد تک محبت ہے اور اپنی پہلی جڑواں بیٹیوں پر انہوں نے خود کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان تصور کیا جہاں ایک ساتھ دو دو رحمتیں ان کے گھر کی رونق بنیں۔۔۔وہ اپنی بیٹیوں کی آواز سے ہی صبح اٹھتے ہیں اور انہیں اپنی ننھی پریوں پر ناز ہے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: