گھر کے دروازے کی قیمت ہی لاکھوں میں ہے تو ۔۔ خلیل الرحمن کے گھر میں کیا کیا چیزیں ہیں؟ دیکھیں ان کا عالیشان بنگلہ جو آپ نے بھی نہیں دیکھا ہوگا

image
 
خلیل الرحمن قمر پاکستان کے نامور رائٹر، مصنف، اور پروڈیوسر ہیں جو مختلف غیر معمولی ڈرامے لکھنے کے حوالےسے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنے عمدہ کام کے لئے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
 
خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ غلط بات برداشت نہیں کرتے اور اپنے مخالفین کو دو ٹوک جواب دینے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔
 
ان کے مداحوں نے انہیں اکثر ٹیلی وژن اسکرین پر دیکھا ہے لیکن کیا آپ نے مشہور شاعر اور مصنف خلیل الرحمن قمرکا لائف اسٹائل دیکھا ہے اور کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا گھر کیسا اور وہ کہاں رہائش پذید ہیں۔
 
آج ہم خلیل الرحمن قمر کے بارے میں چند حقائق بتانے جا رہے ہیں جو ان کے چاہنے والے نہیں جانتے ہوں گے۔
 
مشہور لکھاری خلیل الرحمن قمر 16 دسمبر 1961 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شہر لاہور میں ہی رہائش پذید ہیں۔
 
وہ لاہور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔
 
خلیل الرحمن قمر کا تعلق ایک سادہ اور غیرفنکارانہ گھرانے سے ہے۔
 
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خلیل الرحمن اپنے کیریئر کے آغاز میں بطور اداکار بھی کام کرچکے ہیں۔اداکار کی حیثیت ان کا پہلا ڈرامہ سیریل دستک اور دروازہ نے ان کے لئے اداکاری میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ مزید ٥ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
 
ان کی شادی سن 1985 میں روبینہ نامی خاتون سے ہوئی۔
 
خلیل الرحمن قمر کا گھر کیسا ہے؟
خلیل الرحمن قمر کا گھر بہت خوبصورت ہے اور انہوں نے 6 سال قبل نیا بنگلہ خریدا تھا۔ ایک ویڈیو میں ان کے گھر دکھایا گیا جس میں چار سے 5 گاڑیاں ایک سرسبز باغیچہ، ٹی وی لاؤنج جہاں وہ اپنا لکھنے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔
 
image
 
ٹی وی لاؤنج میں ہی ایک بہت بڑا کتابوں کا شیلف بھی موجود تھا جس میں ڈھیر ساری شعر و شاعری کی کتابیں موجود تھیں۔ ویڈیو میں خلیل الرحمن اپنی بیٹی کا کمرہ بھی دکھاتے ہیں۔
 
خلیل الرحمن قمر اپنے گھر میں موجود کمروں کے دروازوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ہر دروازہ سارھے 3 لاکھ تک کا ہے۔ گھر کے ٹور کے دوران وہ اپنی چھوٹی بیٹی سمیت اپنا کمرہ بھی دکھاتے ہیں۔
 
image
 
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خلیل الرحمن قمر کے بیٹوں کی گاڑیاں بھی گھر کے اندر موجود تھیں اور ان کی گاڑی باہر موجود تھی۔
 
مزید دیکھیں اس ویڈیو میں۔
;
YOU MAY ALSO LIKE: