|
|
دنیا جانتی ہے کہ سونیا حسین اپنے والد کے حوالے سے کافی
حساس ہیں اور اکثر ان کا ذکر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ کس طرح ان کے والد نے
ان کی ماں اور ان بیٹیوں کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرلی تھی اور وہ وقت کتنا
مشکل تھا۔۔۔سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اس دن کے بعد سے ہماری زندگی میں ابو
کے ساتھ وہ رشتہ نہیں رہا تھا۔۔۔۔وہ بعد میں ملنا بھی شروع ہوگئے تھے لیکن
میرے اور ابو کے درمیان ایک فاصلہ آچکا تھا۔۔۔ |
|
فادرز ڈے پر انہوں نے ایک ویڈیو لگائی جس میں انہوں نے
اپنے والد کی اور اپنی کال کی آڈیو شیئر کی جس میں دونوں باپ بیٹی بہت رو
رہے ہیں اور ایک دوسرے سے اپنے پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔سونیا کی یہ
جذباتی کال سامنے آتے ہی متیرا جاگ گئیں اور انہوں نے اپنے دل میں موجود
غصہ کا بہت کھل کر اظہار کیا۔۔۔ |
|
|
|
متیرا نے اس ویڈیو کے نیچے پہلے لکھا کہ
اپنے والدین سے دل سے دل کو جوڑ کر بات ضرور کریں لیکن یاد سے اس گفتگو کو
ریکارڈ کرنا نا بھولیں اور پھر اسے پوسٹ کردیں۔۔۔دنیا اور لوگ میرے خیال
میں اس کے ایکسٹرا نمبر دیں گے۔۔۔ |
|
جب اس بات سے بھی دل نا بھرا تو انہوں نے ایک بار پھر
لکھا سونیا تمہیں یاد ہوگا کہ تم نے کس طرح میرا مذاق بنایا تھا اور مجھے
شی میل کہا تھا۔۔۔تم مجھے مختلف ناموں سے پکارتی رہی جب ہم آئی پا ایوارڈز
کے لیے لندن جا رہے تھے۔۔۔تم جعلی لڑکی ہو ۔۔۔مجھے وہ رونا یاد ہے۔۔۔اور
اظفر شکریہ کہ تم نے میرے لئے آواز اٹھائی تھی۔۔۔ |
|
|
|
سونیا حسین اکثر کسی نا کسی سلیبریٹی سے کچھ اس طرح
ٹکراتی ہیں کہ بال انہی کے کورٹ میں آکر گر جاتی ہے۔۔۔اب دیکھتے ہیں کہ
سونیا کا کیا جواب ہوگا۔۔۔ |