تنہا رہیں لیکن شکوہ نہیں کیا۔۔۔ایک عرصہ تک تنہا زندگی گزارنے والی شوبز کی بیوہ خواتین

image
 
زندگی میں کسی چیز کا ہونا اور پھر اس کے دور جانے کے بعد اس کے احساس کے ساتھ زندگی گزارنا ایک بہت بڑا متحان ہے۔۔۔شوہر کی موت ایک ایسا صدمہ ہے جس سے عورت جب گزارتی ہے تو اپنے اندر کا اعتماد اور حوصلہ دونوں ہی کھو دیتی ہے لیکن دنیا سے مقابلہ کرنے کی غرض تو کبھی اپنی فیملی کے لیئے ہمت جمع کرتی ہے اور خاموشی سے اس سفر کو کاٹنا شروع کرتی ہے۔۔۔۔شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے نوجوانی میں بیوگی کا غم دیکھا ور پھر دوبارہ زندگی سے ایک جنگ شروع کی-
 
بدر خلیل
بدر خلیل نے شوبز انڈسٹری میں بہت کم عمری میں ہی اپنے رفیق اور اپنے بہترین ساتھی شہزاد خلیل کو کھو دیا۔۔۔شہزاد بالکل بھی بیمار نہیں تھے اور روزمرہ کی زندگی ہی جاری تھی۔۔۔لیکن پھر اچانک ہی یہ سفر تمام ہوا اور بدر خلیل دو بچوں کے ساتھ تنہا رہ گئیں۔۔۔انہوں نے اس غم سے نا جانے کیسے جنگ لڑی کیونکہ ان کے لئے یہ صدمہ پہاڑ جیسا تھا۔۔۔اپنے دونوں بچوں کی انہوں نے کامیابی کے ساتھ پرورش کی اور انہیں بہترین انسان بنایا اور اب اپنے بیٹوں کے ساتھ ملک سے باہر رہتی ہیں۔۔۔
image
 
غزالہ جاوید
غزالہ جاوید کامیڈی کی دنیا میں زیادہ کام کرتی ہیں۔۔۔ان کے شوہر کا جانا ایک ایسی خبر تھی جس نے ان کی دنیا ہی ہلا دی۔۔۔۔چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ وہ تو نوکری اور ساتھ آنے والی مشکلات سے بے خبر تھیں۔۔۔انہوں نے اپنے شوہر کے جانے کے بعد گھر اور خاندان کو ایسا سنبھالا کہ لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔۔۔اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی اور پھر اپنی بیٹی کی بیوگی کا غم بھی سہا۔۔۔
image
 
قیصر نقوی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے سالوں سے وابستہ قیصر نقوی اب چلنے پھرنے سے کافی حد تک معذور ہیں ۔۔۔ان کی بیٹیاں تھیں اور وہ اپنی بیٹیوں کی خاطر جوانی میں بیوگی کے بعد اس انڈسٹری سے باقاعدہ جڑ گئیں۔۔۔دن اور رات کی پرواہ نہیں کی۔۔۔بس بیٹیوں کی پرورش میں مگن رہیں۔۔۔تنہا اپنا یہ سفر کاٹ لیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: