|
|
کہتے ہیں زندگی میں ساتھ اگر اچھا مل جائے تو پھر مشکلات
کا احساس ہی ختم ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز کی اس دنیا میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں
نے شادی ایک ایسے پارٹنر سے کی جو انتہائی قابل اور تعلیم یافتہ ہے۔۔۔ |
|
راشد فاروقی |
اداکار راشد فاروقی ہر ڈرامہ میں ایک بہت
اہم کردار نبھاتے ہیں۔۔۔کبھی منفی تو کبھی بہت مثبت۔۔۔وہ ہر کردار میں جان
ڈال دیتے ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی بیگم ڈاکٹر
ہیں اور ایک بہترین ساتھی ہیں۔۔۔ ارشد فاروقی نے زندگی کی ساتھی کا انتخاب
صرف حسن پر نہیں بلکہ ذہانت کی بنیاد پر بھی کیا۔۔۔ |
|
|
شہزاد شیخ |
اداکار شہزاد شیخ اپنے والد کی طرح انڈسٹری میں محنت اور
لگن سے اپنا نام بنا رہے ہیں۔۔۔ہر طرح کے کردار میں خود کو ڈھالنے کی کوشش
کرتے ہیں۔۔۔ان کی زندگی کا ساتھ ایک وکیل ہے۔۔۔ان کی بیگم حنا نے وکالت کی
ڈگری حاصل کی اور وہ شہزاد کی بہن مومل شیخ کی بہترین دوست بھی ہیں۔۔۔ |
|
|
نعمان اعجاز |
اداکار نعمان اعجاز کی بیگم رابعہ نعمان ایک بہترین
خاتون اور بہترین انسان ہیں۔۔۔اپنے شوہر کا ہر قدم پر ساتھ نبھاتی آئی ہیں
اور ہمیشہ نبھاتی ہیں۔۔۔انہوں نے سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے
اور نعمان اعجاز خود بھی وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔۔۔ |
|
|
ماریہ میمن |
جرنلسٹ ماریہ میمن کی شادی پر سب نے ہی کیا اعتراض کہ
انہوں نے اپنے حساب سے کسی شخص کو نہیں چنا۔۔۔لیکن جب لوگوں کو پتہ چلا کہ
عمر ریاض سی ایس ایس ٹاپر ہیں تو سب کے ہی منہ بند ہوگئے۔۔۔۔ماریہ کی زندگی
میں عمر کا ساتھ بہت حسین ہے اور دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں |
|
|
عمیرہ احمد |
مصنفہ عمیرہ احمد کے لوگ دیوانے ہیں۔۔۔ایک کم عمر رائٹر
نے لوگوں کے دلوں میں ناقابل بیان جگہ بنائی۔۔۔عمیرہ احمد کے شوہر بہت
تعلیم یافتہ اور قابل شخص ہیں۔۔۔وہ لاہور کی سی ایس ایس اکیڈمی میں پڑھاتے
رہے ہیں۔۔۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی کمشنر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے
آئی بی اے سے ایم بی اے بھی مکمل کیا۔۔۔ |
|