سستی رہائش، سستا کھانا مگر ٹھاٹ باٹ شاہانہ۔۔۔۔ جانیے کراچی سمیت دنیا کے 6 سستے ترین شہروں کا احوال

image
 
جب ہم کسی دوسرے شہر میں رہائش کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلا سوال ذہن میں یہی آتا ہے کہ پتا نہیں وہاں رہائش کا خرچہ کتنا ہوگا۔ رہائش کے ساتھ کھانا پینا اور علاج معالجے کے لئے کتنا پیسہ چاہیے ہوتا ہوگا۔ پھر ایسے شہروں کی تلاش کی جاتی ہے جہاں ان چیزوں کا خرچہ کم سے کم ہو۔ اس آرٹیکل میں آپ کو دنیا بھر کے ایسے شہروں کے بارے میں بتایا جائے گا جہاں رہائش کا خرچہ بہت کم ہے۔ تو چلیے ہمارے ساتھ دنیا کھ سستے ترین شہروں کی سیر کے لئے تیار ہوجائیں۔
 
1- ڈھاکہ (بنگلہ دیش)
اگر آپ دنیا کے سستے ترین رہائش والے شہر کی تلاش کررہے ہیں تو ڈھاکہ ایک بالکل پرفیکٹ شہر ہے۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ نا صرف سستا ہے بلکہ اس میں لوگوں کی تفریح اور سہولت کے لئے بازار اور کلبز کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے یہ شہر غربت میں بھی شاہانہ طرزِ زندگی دے سکتا ہے۔
image
 
2- کولمبو (سری لنکا)
خوبصورت ساحلِ سمندر اور صاف ستھری سڑکوں والا یہ شہر تمام بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر کولمبو رہائش کے لیے بالکل مہنگا نہیں۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ کولمبو، سری لنکا کا دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ سری لنکا کی تمام معاشی سرگرمیوں کا حب بھی ہے-
image
 
3- کھٹمنڈو (نیپال)
 مذہبی اور ثقافتی مقامات سے بھرپور شہر کھٹمنڈو سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ کھٹمنڈو، نیپال کا دارالحکومت ہے اور سب سے اچھی بات کہ یہ اتنا سستا شہر ہے کہ یہاں روٹی صرف ایک ڈالر کے بدلے خریدی جاسکتی ہے اور یہ قیمت وہاں کی کرنسی کی ویلیو کے اعتبار سے کافی کم ہے
image
 
 
4- کراچی (پاکستان)
اب باری ہے پاکستان کے شہر کراچی کی۔ جی ہاں! روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہے۔ اگرچہ یہاں ساحلِ سمندر سے لے کر بازار، سینما اور ہر طرح کے ہوٹلز موجود ہیں لیکن پھر بھی یہ شہریوں کی جیب پر بھاری نہیں پڑتا- اس شہر کی ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات بھی پاکستان کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کافی سستی ہیں- اس شہر کو غریب پرور شہر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا-
image
 
5- تہران (ایران)
تہران تاریخی طور پر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور رقبے کے لحاظ سے ایشیاء کے چند بڑے شہروں میں شامل ہے۔ تہران میں بھی ایک کلو لوف (ایرانی بریڈ) ایک ڈالر سے بھی کم میں مل جاتی ہے۔
image
 
6- منیلا (فلپینز)
منیلا دنیا کے سب سے مشہور اور بڑے بازاروں کا گھر سمجھا جاتا ہے۔ کاروبار کے علاوہ سیاحت ہی منیلا میں معاشی پہیہ چلانے کا زریعہ ہیں۔ البتہ حیرت انگیز طور پر یہاں رہائش اختیار کرنا بالکل بھی مہنگا نہیں ہے- متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد باآسانی یہاں اپنی زندگی بسر کرسکتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: