|
|
زندگی میں آپ چاہے کسی بھی حوالے سے جانے جائیں، آپ کی
موت بہت سارے سوالات کا جواب دے جاتی ہے۔۔۔پھر ایک نیا حساب اور ایک نئی
دنیا سے تعلق جڑ جاتا ہے۔۔۔رمضان المبارک کا مہینہ تو یوں بھی بہت بابرکت
ہے اور پھر اگر اس مہینے کی ستائیسویں شب کی بات ہو تو عبادت اور برکتوں سے
بھری رات ہے۔۔۔ایسی رات میں کئی شوبز کے نامور ستارے اس دنیا سے گئے- |
|
طلعت صدیقی |
اداکارہ اور گلوکارہ طلعت صدیقی پاکستانی فلمی دنیا،
ریڈیو اور ٹی وی کا بہت بڑا نام ہیں۔۔۔انہوں نے تو اپنی محنت سے اپنا نام
بنایا لیکن پھر ان کی بیٹیاں بھی اس فیلڈ میں کامیاب ہوئیں جن میں عارفہ
صدیقی کا نام سر فہرست ہے۔۔۔طلعت صدیقی نے ایک عرصہ ٹی وی کو دینے کے بعد
کنارہ کشی اختیار کرلی۔۔۔پھر ان کی طبیعت بھی کافی خراب رہنے لگی اور وہ
اسی حالت میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب خالق حقیقی سے جا ملیں۔۔۔ |
|
|
محمود خان کامیڈین |
اداکار محمود خان ایک جانے مانے کامیڈین تھے اور انہوں
نے ایک عرصہ تک فلم اور ٹی وی پر اپنا راج کیا۔۔انتقال سے کچھ عرصہ قبل ان
کی حالت گردوں کے عارضے کی وجہ سے خاصی خراب تھی اور ان کے مالک مکان نے
بھی گھر خالی کروالیا تھا۔۔۔وہ شدید کسمپرسی کی حالت میں سڑک پر اپنا بستر
لگا کر بیٹھ گئے تھے اور بہت افسردہ تھے۔۔۔ان کی طبیعت رمضان المبارک کے
بابرکت مہینے میں زیادہ ہی بگڑ گئی اور پھر رمضان کی ستائیسویں شب کو وہ اس
دنیا سے چلے گئے۔۔۔ |
|
|
میڈم نور جہاں |
میڈم نور جہاں کو سروں کی ملکہ کہا جاتا ہے اور برصغیر
پاک وہ ہند کی کامیاب ترین آواز مانا جاتا ہے۔۔۔انہوں نے کئی دہائیوں فلم
انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری پر اپنی آواز کے سروں کے جادو جگائے۔۔۔پھر وہ
بیمار ہوئیں اور ایک طویل علالت کے بعد انہوں نے رمضان المبارک کی
ستائیسوین شب دنیا سے رخصت سفر باندھ لیا۔۔۔ |
|