|
|
موت ایک اٹل حقیقت ہے ۔۔۔یہ جب آتی ہے تو نا تو ملک
دیکھتی ہے اور نا مقام۔۔۔لیکن کچھ لوگ پہلے سے ہی اپنا جسد خاکی کر دیتے
ہیں اپنے ملک کے نام۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کا انتقال تو ملک سے
باہر ہوا لیکن انہوں نے خود کو حوالے ملک کی مٹی کے ہی کیا |
|
نصرت فتح علی خان |
نصرت فتح علی خان پاکستانی تاریخ کا ایک بہت
بڑا نام ہیں۔۔بہت کم عمری میں ہی انہوں نے اپنی آواز سے دنیا بھر میں ایک
الگ پہچان بنائی۔۔۔انہیں گردوں اور جگر کے عارضے نے گھیر لیا تھا۔۔۔وہ بہت
شدید تکلیف میں تھے اور ان کو علاج کی غرض سے لندن لے کر جایا گیا۔۔۔ان کی
تکلیف اتنی شدید تھی کہ لندن میں انہیں دل کے دورے نے اپنی گرفت میں لے لیا
اور وہ جانبر نا ہوسکے۔۔۔نصرت فتح علی خان کو سب سے زیادہ فکر یہی تھی کہ
میرا جسم میرے اپنے اپنوں کے قریب ہی دفنانا۔۔۔انتقال کے بعد انہیں واپس
پاکستان لایا گیا اور ان کے شہر فیصل آباد میں انہیں دفنایا گیا- |
|
|
شمیم آراء |
ایک زمانے تک دلوں پر راج کرنے والی لالی وڈ کی سپر
اسٹار شمیم آراء نے ایک طویل عرصہ بیماری اور تکلیف کا دیکھا۔۔۔ان کی بے
بسی دیکھ کر لوگوں کو رونا آجاتا تھا۔۔۔شیم آراء آخری سات ماہ میں علاج کی
غرض سے لندن پہنچیں جہاں ان کا علاج ہوا لیکن سات ماہ کے اس عرصہ میں وہ دن
بدن موت کی جانب ہی بڑھتی گئیں۔۔۔لندن میں انہوں نے خود کو موت کے حوالے
کردیا۔۔۔اور پھر ان کا جسد خاکی لاہور لے کر آیا گیا۔۔۔اور وہیں ان کی
تدفین ہوئی |
|
|
مہناز بیگم |
گلوکارہ مہناز بیگم نے ایک طویل عرصہ تک اپنی آواز سے
فلم کے گیتوں میں سر بکھیرے اور ان کی شخصیت بھی ان کی آواز کی طرح بہت با
کمال تھی۔۔۔ان کی طبیعت وقتا فوقتا خراب رہنے لگی اور پھر ان کا انتقال
بحرین میں ہوگیا۔۔۔مہناز بیگم کو اپنے ملک سے بہت محبت تھی اور ان کی تدفین
کراچی میں ہی ہوئی وادی حسین قبرستان میں۔۔۔ان کو بحرین سے کراچی لایا گیا
تاکہ جس ملک کے لئے انہوں نے سالوں اپنی آواز کا نذرانہ دیا ، اسی دیس کی
مٹی میں ان کا جسم دفن ہو۔۔۔ |
|