|
|
ماضی میں کچھ ایسے ناموں نے پی ٹی وی کی اسکرین پر راج
کیا جنہیں آج تک لوگ بھلا نہیں پائے۔۔۔ان میں سے ایک نام ہے عائشہ ثناء
کا۔۔۔عائشہ ثنا نے ایک عرصہ تک اداکاری اور میزبانی سے نام کمایا اور ان کو
لوگوں نے پروگرام’’مینا بازار‘‘میں اتنا پسند کیا کہ آج تک خواتین اسی شو
کی دیوانی ہیں۔۔۔۔ |
|
پھر 2012 میں ایک ایسا دور آیا جب سب نے عائشہ ثنا کا
ایک نیا چہرہ دیکھا۔۔۔ایک ایسا غضبناک چہرہ جو کسی کو اپنے آگے کچھ نہیں
سمجھتا تھا۔۔۔عائشہ سے پروڈکشن کے لوگ کتراتے تھے اور ان کی باتوں سے
گھبراتے تھے۔۔۔عائشہ ثنا کی دو شادیاں ہوئی تھیں اور دونوں ہی ختم ہو چکی
تھیں۔۔۔ان کی دوسری شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔۔۔ |
|
|
|
جب عائشہ کی ویڈیو وائرل ہوئی اور انہیں اس طرح چیختا
ہوا دیکھا گیا۔۔۔تو لوگوں نے انہیں پسندیدگی کے درجے سے کافی حد تک ہٹا
دیا۔۔۔یہ اور بات ہے کہ عائشہ نے خود اپنی ہی ویڈیو کو اپنا مذاق بنانے کی
کوشش کی تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ ایک مذاق تھا۔۔۔لیکن جو بات دل میں بیٹھ
گئی اسے کیسے نکالتے۔۔۔پھر ایک کے بعد ایک ان کے غصے اور دھاڑنے کی ویڈیوز
منظر عام پر آتی رہیں۔۔۔ |
|
2019 میں ان پر فراڈ کے کیس کا الزام لگا دیا گیا ایک
اسٹیٹ ایجنٹ نے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نے دو کروڑ روپے لے کر چیک غلط
دیا جو کیش ہی نہیں ہوا۔۔۔ساتھ ہی بہت سارے ساتھی فنکاروں نے بھی بتایا کہ
ان کے بھی پیسے لئے گئے ہیں اور واپسی کا کوئی نام نہیں۔۔۔ان میں سب سے
قریبی ساتھی راحت فتح علی خان تھے۔۔۔ |
|
|
|
عائشہ ثنا کسی سے رابطے میں نہیں اور بہت سارے لوگوں کا
فون بھی نہیں اٹھا رہیں آج کل۔۔۔اس الزام کی ابھی تک انہوں نے تردید نہیں
کی لیکن ان کے کچھ چاہنے والے اسے جھوٹ ہی مان رہے ہیں۔۔۔ |