|
|
شادی کرنے کے لئے ذہنی طور پر اس کے لئے راضی ہونا بہت
اہم ہے اور ایسا کرنے کے لئے بھی بڑا دل چاہئے جب آپ کا نام صرف کسی ایک کے
ساتھ ہمیشہ کے لئے بندھ جائے اور آپ زندگی بھر اس شخص کے ساتھ ہی دکھائی
دیں اور سنائی دیں۔۔۔شوبز کے کچھ ہینڈسم مردوں کو تلاش ہے جیون ساتھی کی
اور انہوں نے تو اس بات سے صاف انکار کیا کہ ان کی زندگی میں کوئی شامل ہے۔۔۔ |
|
گوہر رشید |
بہترین اور باکمال اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ گوہر رشید
کی شخصیت بھی ہے کمال۔۔۔۔ان کا قد اور ان کا ڈیل ڈول دیکھ کر ہی رشتہ ہاں
میں بدل سکتا ہے۔۔۔۔لیکن گوہر اس بات سے انجان ہیں کہ ان میں کوئی خاص بات
بھی ہے۔۔۔گوہر رشید کی زندگی میں فی الحال تو کوئی بھی نہیں اور انہوں نے
یہ بتایا کہ شادی تو انہیں کرنی ہے لیکن ایک عدد لڑکی کی تلاش ہے۔۔۔تو رشتہ
کچھ یوں بنتا ہے۔۔۔کنوارا اور ہینڈسم نوجوان ایک ایسی لڑکی سے شادی کرنے کا
خواہاں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سیرت سے بھی ہو حسین۔۔۔۔تو رشتوں کی
یہ تعداد گوہر تک پہنچا دی جائے گی۔۔۔ |
|
|
علی رحمان خان |
یوں تو ڈرامہ ’’خاص‘‘ دیکھنے کے بعد بہت ساری لڑکیاں ان
سے یہ سوچ کر ڈر جائیں گی کہ کہیں شادی کے بعد یہ بھی صورت میں اور آواز
میں کھوٹ نا نکالیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ علی رحمان ایک انتہائی سمجھدار
مستقبل کے دولہا ہیں۔۔۔علی نے خود بھی بتایا تھا کہ انہیں ایک لڑکی سے پیار
ہوا تھا لیکن اس وقت شادی ٹال دی گئی اور پھر وہ اب شادی کرنے سے دور ہی
رہتے ہیں۔۔۔لیکن اب علی نے بھی شادی کا یہ مشکل فیصلہ کرلیا ہے اور انہیں
ایک ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی ہو۔۔۔باقی زندگی
گزارنے کا حق سب کو اپنی مرضی سے ہے تو علی کی طرف سے اس پر کوئی روک ٹوک
نہیں ہوگی۔۔۔ |
|
|
عثمان خالد بٹ |
ایک ایسا لڑکا جو اچھا دکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین سینس
آف ہیومر رکھا بھلا کیسے کسی لڑکی کے خوابوں کا شہزادہ نہیں ہوگا۔۔۔عثمان
خالد بٹ کے ساتھ پہلے بھی مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا نام جوڑا جاتا رہا
لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی اور عثمان نے بھی اب سوچ لیا کہ شادی کا
یہ فیصلہ کر ہی لیا جائے۔۔۔ان کی زندگی میں فی الحال کوئی نہیں اور ایک
انتہائی سمجھدار شریک حیات کی ضرورت ہے جو جینا جانتا ہو۔۔۔ |
|