|
|
بالوں سے تو مردوں کا ایک ایسا رشتہ ہے جو پلمیں تولہ
اور پل میں ماشہ ہوجاتا ہے۔۔۔یہ بال اگر کسی مرد کے دوست بن جائیں تو سالوں
ساتھ نبھاتے ہیں لیکن جہاں اپنی کرنے پر آئیں تو ایک ساتھ سارے ہی چلے جاتے
ہیں۔۔۔لیکن کچھ شوبز کے ستارے اپنے ہیئر اسٹائل کو کبھی بدلنا ہی نہیں
چاہتے۔۔۔ |
|
ہمایوں سعید |
ہمایوں سعید ایک سدا بہار اداکار ہیں بلکہ یوں کہیں سدا
بہار ہیرو ہیں۔۔۔ان کی شوبز میں آمد سے لے کر ابھی تک ان کے ہیئر اسٹائل
میں کوئی فرق نہیں آیا۔۔۔اچھی بات یہ ہے کہ ان کے بال ابھی تک اتنے ہی
مضبوط اور گھنے ہیں۔۔۔ہمایوں کی سب سے اچھی بات یہ کہ اتنا بڑا ہیرو ہونے
کے باوجود ان کا کوئی اسٹائلسٹ نہیں بلکہ وہ شوٹ پر آکر اکثر لوگوں سے کہتے
ہیں کہ کنگھا ہے تو دے دیں ، بال بنانے ہیں۔۔۔ |
|
|
احسن خان |
آج کل تو ہر طرف چرچا ہے احسن خان کا۔۔۔ایک طرف شو نمبر
ون جا رہا ہے تو دوسری طرف ڈرامہ قیامت نے قیامت ڈھا دی۔۔۔وقت بدل جاتاہے
لیکن جو بدلا وہ ہیں ان کے بال۔۔۔اور ان کے بالوں کا اسٹائل۔۔۔احسن خان
زیادہ تر اپنے بالوں میں اسپائکس بنا لیتے ہیں اور ڈرامہ کے کردار کے حوالے
سے تو حلیہ بدل لیتے ہیں لیکن اصلی زندگی میں ان اک اسٹائل ایک جیسا ہے۔۔۔ |
|
|
عدنان صدیقی |
عدنان صدیقی ان لوگوں میں سے ہیں جو کھیلتے ہیں تو پوری
جان لگا دیتے ہیں، کوئی کام کرنے پر آئیں تو پھر ان کا دماغ بہت چلتا
ہے۔۔۔عدنان صدیقی کے ہیئر اسٹائل میں کوئی تبدیلی اتنے برسوں میں نہیں
دیکھی گئی |
|