خبردار! جو واپس ہمارے گھر آئی۔۔۔پاکستانی ڈراموں کی ماؤں کا غلط کردار اور پیغام
|
|
ڈرامے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں لیکن یہی ڈرامے کوئی
اچھا پیغام یا معاشرے میں مثبت کردار ادا بھی کر سکتے ہیں۔۔۔دور حاضر میں
ڈراموں میں دکھائی جانے والی مائیں ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو کسی
بھی طرح قابل قبول نہیں |
|
ڈرامہ فتور |
جیو ٹی وی سے نشر کیا جانے والا ڈرامہ فتور عوام میں بے
حد مقبول ہے اور اس میں فیصل قریشی کی اداکاری کو بہت سراہا بھی جا رہا
ہے۔۔۔لیکن اس ڈرامے میں حبا بخاری کی ماں کا کردار کرنے والی صبا حمید کے
رول سے لوگ مطمئن نہیں۔۔۔یہ ایک ایسی ماں ہے جو بیٹی کو اپنا دکھ، اپنے
مسائل بتانے کا موقع بھی نہیں دیتی۔۔جو بارہا اسے کہتی ہے کہ خبردار جو
یہاں واپس آئی۔۔۔یہ ماں اتنی عجیب دکھائی ہے جو بیٹی کی دوست نہیں بلکہ
دشمن لگ رہی ہے۔۔۔اس ڈرامے میں خواتین نے سب سے زیادہ تنقید ان کے کردار کے
ذریعے دیئے جانے والے پیغام پر کی ہے۔۔۔ |
|
|
قیامت |
ڈرامہ قیامت میں دکھائی جانے والی ماں صبا فیصل ایک ایسی
عورت بنی ہیں جو اپنے بیٹے کی زندگی میں سوائے نفرتیں بونے کے کچھ نہیں
کرتیں۔۔۔وہ مسلسل اپنی بہو سے بیر رکھتی ہیں اور پہلی بہو کو بھی شوہر کے
ہاتھوں نشانہ بنواتی رہیں۔۔۔دوسری بہو آکر سیدھا تو کرتی ہے لیکن صبا فیصل
کو انتہائی منفی دکھا کر ماؤں کا یہ امیج دکھانا کہ بچوں سے محبت بھی پیسوں
کے لئے ہی کرتی ہیں۔۔۔اپنی اولاد کی پرورش کا کوئی خیال نہیں کرتیں۔۔۔ |
|
|
|