میں دوسری شادی نہیں کروں گی۔۔۔شوبز کے مرد جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی لیکن بیویاں آج بھی تنہا

image
 
شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو لوگوں کے درمیان رفاقت کی ایک ڈور باندھ دیتی ہے۔۔۔وہ رشتہ چاہے الگ بھی ہوجائے لیکن اس کا کھنچاؤ کہیں نا کہیں دل میں بس جاتا ہے۔۔۔مردوں کے لئے شاید اسے بھولنا آسان ہو لیکن عورت چاہ کر بھی اس حصار سے باہر نہیں آپاتی۔۔۔شوبز میں ایسے کئی مرد ہیں جنہوں نے پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی میں ذرا دیر نا لگائی لیکن ان کی پہلی بیویاں آج بھی تنہا ہیں۔۔۔
 
نعیم بخاری
محبت کی ایک لازوال داستان دو بچوں کے بعد علیحدگی پر ختم ہوئی۔۔۔طاہرہ سید نے کسی سے شدید محبت کی اور اس محبت میں فاصلے آنا شروع ہوگئے۔۔۔ایک دن فیصلہ ہوا کہ اب ساتھ رہنا ممکن نہیں۔۔۔تم اپنے راستے میں اپنے راستے۔۔۔اس راستے میں بچے طاہرہ سید نے اپنے حصے میں رکھے۔۔۔انہوں نے باپ سے بچوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔۔۔لیکن اس علیحدگی کے بعد نعیم بخاری نے دوسری شادی کی اور ایک نئی زندگی میں مصروف ہوگئے۔۔۔طاہرہ سید نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور آج بھی اپنی سوچ پر قائم ہیں۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری
کم عمری کی محبت اور گھر والوں کے ساتھ نے دو لوگوں کو ایک کیا اور شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک ہوگئے۔۔۔دونوں کی اس محبت میں نورے جیسی پیاری بیٹی بھی شامل ہوگئی۔۔۔جو دیکھتا تھا اس معصوم سی محبت پر رشک کرتا تھا۔۔۔لیکن اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ دونوں کا ایک ساتھ ایک چھت کے نیچے ہی رہنا مشکل ہوگیا۔۔۔سائرہ کافی عرصہ تک اپنے والدین کے گھر رہیں اور پھر دونوں نے طلاق لے لی۔۔۔شہروز نے فورا ہی صدف کنول سے شادی کرلی جبکہ سائرہ نے بیٹی کے ساتھ ہی وقت گزارنا مناسب سمجھا۔۔۔
image
 
اظفر
اظفر اور سلمی کی محبت کو دیکھ کر سب ہی خوش ہوتے تھے۔۔۔دونوں ایک ساتھ ڈرامہ بھی کرتے تھے اور آئیڈیاز بھی سوچتے تھے۔۔۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہا لیکن جب بیٹی دنیا میں آئی تو سلمی نے فیصلہ کیا اپنی اولاد کو وقت دینے کا۔۔۔اظفر نے صاف کہا کہ اسے سلمیٰ کا ساتھ چاہئے۔۔۔ابھی یہ جنگ چل ہی رہی تھی کہ اظفر نے فیصلہ کرلیا راستے جدا کرنے کا۔۔۔اور یوں دونوں الگ ہوگئے۔۔۔اظفر کی زندگی میں نوین وقار آئیں۔۔۔یہ اور بات کہ شادی چل نا پائی لیکن سلمیٰ نے اظفر کے بعد کسی مرد کو زندگی میں آنے نہیں دیا۔۔۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: