|
|
وزن کی زیادتی صحت کے حوالے سے بہت پریشانیوں کا باعث بن
سکتی ہے ۔۔۔اسی لئے لوگ ڈائیٹنگ اور ورزشیں کرکے اپنا وزن کم کرتے ہیں اور
پھر اس پر محنت کرتے ہیں۔۔۔لیکن ضروری نہیں کہ ہر انسان اس محنت کے بعد پر
رونق اور اچھا لگ سکے۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ نام ہیں جنہوں نے وزن تو کم
کرلیا لیکن چہرے کی ساری رونق کہیں کھو سی گئی ہے- |
|
اقرار الحسن |
اقرار الحسن نے اپنا وزن بہت زیادہ کم کیا اور وہ اپنی
عمر سے کم نظر آنے کی کوششوں میں اپنے چہرے کی رونق سے بھی ہاتھ دھو
بیٹھے۔۔۔وہ انتہائی پتلے ہو چکے ہیں اور شکل سے ہی محسوس ہوجاتا ہے کہ یہ
تبدیلی کوئی صحت مندانہ فیصلہ نہیں اور اس محنت میں انہوں نے اپنی توانائی
کو کافی حد تک کھو دیا ہے۔۔۔وزن تو بے شک کم ہوا لیکن رونق چلی گئی |
|
|
احمد بٹ |
یہ حقیقت ہے کہ احمد بٹ نے بہت شاندار انداز میں اپنا
وزن کم کیا اور اس میں ان کی بیگم کا بہت اہم ہاتھ ہے جنہوں نے ڈائٹ کا
خیال رکھا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کو وہی احمد بٹ زیادہ بھاتا
تھا۔۔۔وزن کم ہونے کے بعد احمد کا منہ جیسے اتر سا گیا ہو۔۔۔ان کی شکل کافی
کمزور لگی اور ان کو اس طرح دیکھنے کی عادت نہیں اس لئے لوگ کچھ خاص خوش
نہیں ہوئے۔۔۔ |
|
|
یاسرہ رضوی |
جن لوگوں نے یاسرہ کے آغاز میں ڈرامے دیکھے ہیں وہ اچھی
طرح جانتے ہیں کہ پہلے یاسرہ کا فیصحت مند تھیں اور ان کے چہرے پر ایک رونق
تھی لیکن پھر اچانک ہی انہوں نے اپنا وزن اس حد تک کم کرلیا کہ ان کی جلد
بالکل ڈھلکی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔۔۔یاسرہ کے چہرے پر پہلے جیسی بات بھی نہیں
رہی اور بچے کی پیدائش کے دوران بھی ان کی یہ رونق واپس نا آسکی- |
|