میری بیٹیاں باہر پڑھ رہی ہیں اور میں۔۔ 2 شادیاں کرنے والے فاروق ستار کی بیوی کون ہیں اور بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟ جانیں ان سے متعلق چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے

image
 
پاکستانی سیاست دان ویسے تو ٹاک شوز ہی میں لڑتے جھگڑتے نظر آتے ہیں، چاہے اپنا مدعا رکھتے ہوئے یا پھر کسی کی بات کاٹتے ہوئے۔ ان سب میں کچھ سیاست دان ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے دھیمے مزاج اور حسن اخلاق کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیاست دان کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ کراچی کی سیاست کا ایک اہم نام ہی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک فاروق ستار، اس آرٹیکل میں آپ کو فاروق ستار کی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
 
بیگم کہتی ہیں اپنی پسند کے کپڑے لادیں
فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے ان رہنماؤں میں سے ہیں جو کہ کراچی میں رہ کر کئی مشکلات جھیل چکے ہیں، فاروق ستار اس وقت کراچی کے علاقے پی آئی بی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ فاروق کی اہلیہ افشاں کا ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں کپڑوں کا کچھ خاص شوق تو نہیں تھا لیکن جب کبھی فاروق مجھے کپڑے لینے کا کہتے ہیں تو میں کہہ دیتی ہوں کہ دلا دیں آُپ، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ میں پہن لونگی۔
 
image
 
سسرال بڑا ہے تو اچھا خاصہ خرچہ ہوجاتا ہے
جبکہ اپنے سسرال سے متعلق بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرا سسرال کافی بڑا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے سسرال میں اتنے سارے لوگ موجود ہیں۔ منگنی کے وقت دو سالے نظر آئے پھر منگنی کے بعد دو سے تین سالے سالیاں نظر آئے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر اچھا خاصا خرچہ ہو جاتا ہے۔ مجھے عید کے موقع پر دو سسرالوں میں حاضری دینا پڑتی ہے ایک کراچی میں ہے جبکہ دوسری بیگم شاہدہ کا سسرال اسلام آباد میں ہے۔ ایک بیگم اسلام آباد میں رہایش پزید ہیں۔
 
فاروق ستار نے کتنی شادیاں کیں اور بیٹیاں کیا کرتی ہیں
اپنی بیویوں سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ افشاں سے میری دو بیٹیاں ہیں دونوں بیرون ملک میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ بڑی بیٹی فزکس میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔ فاروق ستار نے ایک پروگرام میں اپنی تین شادیوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی متحدہ (سیاسی پارٹی) سے ہوئی ہے جبکہ دوسری شادی افشاں سے ہوئی اور تیسری شادی شاہدہ سے ہوئی ہے۔ لیکن ان سب میں سب سے زیادہ ڈر مجھے پہلی بیوی سے ہی لگتا ہے۔
 
image
 
بیگم نے بہت ساتھ دیا
1992 کے آپریشن میں شاہدہ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی تھیں، فاروق ستار کہتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ شادہ میری موٹیویشن ہیں۔ جب سب آپریشن کی وجہ سے بیرون ملک جا رہے تھے، اس وقت شاہدہ نے مجھے کہا کہ اگر سب چلے گئے تو یہاں ایم کیو ایم کو کون سبنھالے گا ۔فاروق ستار کی پہلی بیگم افشاں فاروق اکثر ان کے ساتھ پریس کانفرنسز میں بھی شامل ہوتی ہیں
 
image
 
ایم کیو ایم کے رینما فاروق ستار کا شمار پاکستان کے ان سیاست دانوں میں ہوتا جو کہ ہر مشکل میں وقت میں ایک مضبوط دیوار کی طرح رہے ہیں، فاروق ستار سے متعلق یہ بات جان کر ہو سکتا ہے آپ کو حیرانی ہو کہ فاروق ستار میمن ہیں اور میمن کمیونٹی سے ان کا تعلق ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں ایک میمن ہوں اور میمن کمیونٹی کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے مگر پھر بھی میں میمن کمیونٹی کا وہ ممبر ہوں جس نے سیاست میں حصہ لیا اور کامیابی کے ساتھ سفر جا ری ہے۔
 
جیل میں رہ کر پی ایچ ڈی کیا
جبکہ ان دنوں میں فاروق ستار پی آئی بی ایم کیو ایم مرکز پر موجود ہوتے ہیں تاہم وہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔ فاروق ستار نے کس حد تک مشکلات جھیلی ہیں اس کا اندازہ اس ابت سے لگایا جا سکتا ہے کہ فاروق ساتر نے واسع چوہدری کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ مشرف کے دور میں انہوں نے اٹک جیل میں اپنی پارٹی سے پی ایچ ڈی جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اٹک کی سردی برداشت نہیں کر سکتے لیکن میں نے وہاں رات دن گزارے تھے، 7 کمبل اوپر اور 7 کمبل زمین پر رکھ کر سوتا تھا۔
 
image
 
ماہرہ خان کے ساتھ ڈنر کرلوں گا
فاروق ستار نے پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا کہ اگر مجھے ماہرہ کے ساتھ ڈنر کی آفر آئے گی تو فورا قبول کرلوں گا، جبکہ مہوش حیات سے مجھے اختلاف ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں پنجاب نہیں جاؤنگی، جبکہ میں تو یہاں پنجاب آ گیا ہوں۔
YOU MAY ALSO LIKE: