|
|
سرحد پار ہندوستان سے ہمارے جتنے بھی تنازعات ہوں مگر جس
طرح آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اسی طرح آرٹسٹ سے کی جانے والی محبت بھی
ہر تنازعے سے پاک ہوتی ہے جس کا ثبوت دلیپ کمار کی موت کے بعد ملا- جب کہ
ان کی موت کے بعد صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی ہر ہر
حلقے کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار سرکاری طور پر کیا گیا- |
|
محمد علی اور دلیپ کمار
میں قدرتی مماثلت |
پاکستانی اداکار محمد علی کو پاکستان کا دلیپ کمار کہا
جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا ۔ ان دونوں اداکاروں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ
فلم انڈسٹری میں گزارا اور دونوں کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ شان سے
جینا اور آن سے مرنا اس کو کہتے ہیں تو دونوں کے بارے میں یہ بات صحیح ثابت
ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان دونوں کی زندگیوں میں بہت سارے پہلو قدرتی طور
پر ایسی یکسانیت کے حامل ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں- |
|
|
|
پیدائش |
دلیپ کمار جن کا اصل نام محمد یوسف خان تھا گیارہ دسمبر
1922 کو پشاور کے ایک علاقے قصہ خوانی میں پیدا ہوئے۔ جب کہ محمد علی
ہندوستان کے شہر روہتک ہریانہ میں 19 اپریل 1931 میں پیدا ہوئے ۔ یہاں ان
دوںوں اداکاروں کی یہ خاص بات ہے کہ ان میں سے ایک پاکستان میں پیدا ہوا
مگر شہرت کے جھنڈے اس نے ہندوستان میں گاڑے جب کہ دوسرا یعنی محمد علی پیدا
تو ہندوستان میں ہوئے مگر کامیابی اور پہچان ان کو پاکستان میں ملی ۔ جب کہ
عوام میں دونوں کے لیےۓ محبت کسی سرحد کی محتاج نہیں رہی- |
|
فلمی کیرئیر |
دلیپ کمار نے پہلی فلم جوار بھاٹا میں 1944 میں کام کیا
جو کہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوئی اور اس فلم میں دلیپ کمار کے کردار کو کسی نے
بھی نوٹس نہیں کیا ۔ جب کہ محمد علی کی پہلی فلم 1964 میں نمائش کے لیے پیش
گی گئی جو کہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوئی اس اعتبار سے کہا جا سکتا ہے کہ دونوں
ہی اداکاروں کے کیرئیر کا آغاز فلاپ فلموں سے ہوا- |
|
|
|
دلیپ کمار کی پہلی کامیاب فلم 1949 میں فلم انداز تھی جس
کی کامیابی کے بعد دلیپ کمار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ایسا ہی کچھ محمد
علی کے ساتھ بھی ہوا ان کی پہلی کامیاب فلم 1966 میں خاموش رہو تھی جس نے
باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی اور محمد علی کے کامیاب اسپیل کا آغاز کیا
دونوں اداکاروں نے بیس سال تک فلم انڈسٹری پر حکومت کی- |
|
ازدواجی زندگی |
ان دونوں اداکاروں کے حوالے سے یہ بات بہت اہم ہے کہ
انہوں نے اپنے پورے کیرئير کے دوران خود کو ہر قسم کے اسکینڈل سے صاف رکھا
اور پوری توجہ صرف اور صرف اپنے کام پر دی اور اس کے بعد اپنے جیون ساتھی
کے طور پر اپنی ساتھی اداکارہ کا انتخاب کیا اور اس کے بعد مرتے دم تک یہ
ساتھ نبھایا- |
|
1966 میں دلیپ کمار نے اپنی شادی کے لیے خوبصورت ترین
اداکارہ سائرہ بانو کا انتخاب کیا جو کہ ان سے عمر میں 22 سال چھوٹی تھیں
جب کہ محمد علی نے اداکارہ زیبا سے 1966 ہی میں شادی کی ان دونوں کی عمر
میں بھی بڑا فرق تھا اور زیبا محمد علی سے 14 سال چھوٹی تھیں- |
|
|
|
اولاد |
ان دونوں اداکاروں کو اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت سے
محروم رکھا اور ایک طویل ازدواجی زندگی کے باوجود دونوں ہی اولاد کی نعمت
سے محروم رہے- |
|
بالوں کا انداز و آواز |
ان دونوں اداکاروں کی شہرت کا بنیادی سبب ان کی بہترین
اداکاری کے ساتھ ساتھ دونوں کے بالوں کا منفرد انداز تھا ان دونوں کے ماتھے
پر موجود بالوں کی لٹ جو کہ قدرتی تھی اس کو دیکھ کر اس زمانے کے بہت سارے
نوجوانوں نے اس انداز کو اپنانے کی کوشش کی اور یہ ایک مقبول ترین انداز
قرار پایا- |
|
|
|
اس کے ساتھ ساتھ دونوں کی آواز بھی بہت منفرد تھی اور
اگر یہ کہا جائے کہ ان جیسی آواز آ ج تک لوگ نقل کے طور پر اپناتے ہیں تو
غلط نہ ہوگا- |
|
ان دونوں اداکاری کی موت طویل بیماری کے سبب ہوئی اپنی
بیماری کے ایام میں ان کی خدمت ان کی جیون ساتھی نے بہت جانفشانی سے کی اور
یہ مرنے کے بعد اپنے وارثوں میں اپنی بیویوں کو ہی چھوڑ کر گئے اللہ ان
دونوں اداکاروں کو غریق رحمت کرے آمین- |