|
|
کومل رضوی نے اپنی زندگی کا کافی عرصہ پاکستان سے باہر
گزارا ہے وہ انڈیا میں بھی رہیں اور وہاں کام بھی کیا اور شادی کے بعد عمان
چلی گئیں اور کئی سالوں بعد پاکستان آئیں۔ کومل رضوی اکثر و بیشتر سوشل
میڈیا پر لوگوں اور ٹرولرز کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انھوں
نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ لوگ جو باتیں ان کے لئے کرتے ہیں ان میں
کتنے فیصد سچائی ہوتی ہے اور ان باتوں کا کومل پر کتنا اثر ہوتا ہے۔ تو
آئیے جانتے ہیں کومل اپنی زندگی کے دو اہم واقعات کے بارے میں کیا بتارہی
ہیں۔ |
|
میں دو دن تک روتی رہی۔۔۔ |
دنیا بھر میں مشہور
پاکستان کے سماجی کارکن عبدالستار
ایدھی کے ساتھ ایک بار کومل رضوی کی تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں ایدھی
صاحب شدید بیمار نظر آرہے تھے جبکہ کومل کافی خوشی سے مسکرا کر سیلفی لے
رہی تھیں۔ اس تصویر کا سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ کومل کو فوراً ہی لوگوں نے
ٹرولز اور تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ “ |
|
|
|
ایدھی صاحب کی پانچویں برسی کے موقع پر کومل نے اس تصویر
کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں نے میرا مذاق اڑایا جب کہ حقیقت کچھ اور
تھی۔کومل کہتی ہیں “میرے بلقیس صاحب سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں اکثر
یتیم خانے جاتی رہتی تھی۔ جب ایدھی صاحب بیمار ہوئے تو میں اپنے بھتیجے
آریان کے ساتھ ان کی عیادت کے لئے گئی کیونکہ میں چاہتی تھی وہ بھی ان سے
ملے۔ وہاں ایدھی صاحب کے صاحبزادے کی فرمائش پر میں نے گانا بھی سنایا اور
پھر ان سب نے میرے ساتھ تصاور بنوائیں۔ میں نے ان سب کی اجازت سے ایدھی
صاحب کے ساتھ ایک سیلفی کی فرمائش کی۔ ایدھی صاحب ڈائلیسیز پر تھے اور ان
کی آنکھیں بند تھیں۔ انھوں نے ایک لمحے کے لئے آنکھیں کھولی اور میں نے ان
کے ساتھ سیلفی لے لی جس کا لوگوں نے بغیر سوچے سمجھے مذاق بنایا“ کومل کہتی
ہیں “میں وہ ٹرولز اور میمز دیکھنے کے بعد دو دن تک روتی رہی لیکن میرے
بھائی نے مجھے سپورٹ کیا کہ تم ایک عظیم ہستی ک وجہ سے خبروں میں ہو اس میں
افسوس کی بات نہیں لیکن اگر چاہو تو تصاویر ڈیلیٹ کرواسکتی ہو لیکن میں نے
کہا میں ان تصاویر کو ایسے ہی رہنے دوں گی کیونکہ یہ ایدھی صاحب کے ساتھ
ہیں“ |
|
سیف علی خان نے فلیٹ
نہیں دیا بلکہ ۔۔۔ |
اسی طرح ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئےکومل نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں تھیں تو لوگ ان کے بارے میں کہتے تھے کہ سیف علی خان نے
انھیں کوئی فلیٹ تحفے میں دیا ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر بالی وڈ میں ان
کے بہت سے دوست تھے لیکن سیف علی خان کو انھوں نے زندگی میں آج تک حقیقی
طور پر نہیں دیکھا۔ لوگوں کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں تھی لیکن کاش کہ ان
باتوں میں تھوڑی سی بھی سچائی ہوتی۔ |
|