کسی کی زبان کا اڑا مذاق تو کسی کی حرکتیں ہیں خراب ۔۔ شوبز کے 5 ایسے ستارے جن کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

image
 
شوبز سے جڑے افراد کو جہاں بہت زیادہ پذیرائی اور لائم لائٹ میں آنے کا موقع ملتا ہے وہیں انھیں بہت پھونک پھونک کر قدم بھی رکھنا پڑتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں ذرا سی بات کو زدوعام ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ اسی وجہ سے آئے دن ہمارے سیلیبریٹیز کو اپنی لاپروائیوں کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ آرٹیکل کچھ ایسے ہی واقعات پر مشتمل ہے جب ہمارے سیلیبریٹیز سوشل میڈیا پر اپنی حرکتوں کی وجہ سے وائرل ہوئے
 
میرا کی انگریزی
اپنی مادری زبان میں بات کرنا ہر گز کوئی شرم کی نہیں بلکہ فخر کی بات ہے لیکن نجانے کیوں ہمارےفنکار انگریزی زبان کو قابلیت کا معیار سمجھتے ہیں۔ ایسے فنکاروں میں میرا سرِفہرست ہیں جو اکثر ہی اپنی انگریزی کی وجہ سے ٹرولرز کا نشانہ بنتی ہیں۔ البتہ ایک شو میں میزبانی کے دوران میرا کی انگریزی سن کر مہمان فوٹوگرافر ٹپو جویری بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے
image
 
کبریٰ خان کی گلوکاری
ایک ٹیلنٹ ہنٹنگ شو “اسٹار دم ہے تو جیتو“ میں کبریٰ خان کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ شو کے ایک پرفارمر پر تنقید کررہی تھیں لیکن پرفارمر بھی کچھ کم نہیں تھا اس نے کبریٰ خان پر الٹا وار کرتے ہوئے کہا “میں آپ کی گلوکاری کی وڈیو دیکھ چکا ہوں اگر آپ خود اچھا گاتی ہوتیں تو مجھ پر تنقید کرتے ہوئے اچھی بھی لگتیں“ یہ جواب سنتے ہی کبریٰ خان آئیں بائیں شائیں کرتی رہ گئیں
image
 
ماہرہ خان اور فیصل قریشی
اسی طرح ایک شو میں لائیو کال کے دوران جب فیصل قریشی اور ماہرہ خان نے ایک شخص کو کال پر لیا۔ ماہرہ خان نے جب اپنا تعارف اس شخص سے کروانے کی کوشش کی تو جواباً وہ بہت غصہ ہوگیا اور ماہرہ خان سے کہا کہ آئیندہ انھیں کال نہ کریں
image
 
عامر لیاقت
عامر لیاقت اپنی حرکتوں اور باتوں کی وجہ سے اکثر ہی متنازعہ رہتے ہیں لیکن ایک پروگرام میں صبور علی نے عامر لیاقت کو کچھ ایسے جواب دیے کہ وہ گفتگو کرنا ہی بھول گئے۔ جیسے ایک بات کے جواب میں صبور نے کہا کہ “عامر اب آپ طوبہ طوبہ کریں“ اور پروگرام کے اختتام پر جب عامر لیاقت نے صبور سے کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی تو جواباً صبور نے کہا “کاش میں بھی آپ سے یہ کہہ سکتی“ اس جواب کے بعد عامر لیاقت نے مذید کوئی چٹکلا چھوڑنے سے گریز ہی کیا
image
 
ساحر لودھی کی سرخ شرٹ
ساحر لودھی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی پر میزبانی کے لئے بھی مقبول ہیں۔ ایک لائیو کال کے دوران اک شخص نے ان کی سرخ شرٹ پر چوٹ کی اس وقت ساحر نے ایسی ایکٹنگ کی جیسے انھیں کچھ سنائی نہیں دے رہا اور پھر لائن کاٹ دی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: