|
|
بھارت کے بہت سے بڑے اداکار پاکستان کے شہروں میں پیدا
ہوئے اس وجہ سے بھارتی اداکاروں کے اکثر رشتے دار مسلمان ہیں جبکہ کچھ ایسے
بھی ہیں جن کے ماں یا باپ میں سے کوئی ایک مسلمان ہے۔ اس آرٹیکل میں بھارت
کے ایسے مشہور اداکاروں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے رشتے داروں میں
مسلمان بھی شامل ہیں |
|
راج ببر |
راج ببر اپنے زمانے کے مشہور اداکار تھے۔ راج نے بھارت
کی ایک مشہور
مسلمان اسٹیج اداکارہ نادرہ زہیر سے شادی کی۔ راج ببر اور نادرہ کے
دو بچے ہیں جنھوں نے شوبز جوائن تو کیا لیکن زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے |
|
|
سروج خان |
سروج خان ایک کوریوگرافر تھیں جن کا پہلے نام نرملا کشن
چند سادھو تھا اور وہ ایک سندھی ہندو تھیں لیکن سردار روشن خان نامی شخص سے
شادی کرکے انھوں نے اپنا نام اور مذہب تبدیل کرلیا- |
|
|
پنکج کپور |
پنکج کپور بھارت کے کافی مشہور ٹی وی اداکار رہنے کے
علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔ پنکج نے ماضی میں نیلما خان سے
شادی کی تھی جو ایک مسلمان اداکارہ تھیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں میں طلاق
ہوگئی تھی |
|
|
منوج
باجپائی |
فضا فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نیہا کا اصل نام
شبانہ رضا ہے جنھوں نے مشہور اداکار منوج
باجپائی سے شادی کی اور منوج کا
پورا سسرال مسلمان ہے |
|
|
سنیل شیٹی |
سنیل شیٹی نے بھارت کے معروف مسلمان آرکیٹیکٹ آئی ایم
قادری کی صاحبزادی مانہ قادری سے شادی کی۔ مانہ اور سنیل کے دو بچے عطیہ
اور آہن ہیں |
|
|
سنجے دت |
سنجے دت کے والد سنیل دت نے ایک مسلمان
اداکارہ نرگس سے شادی کی تھی۔ سنجے
اور نرگس کے بیٹے سنجے دت ہیں جو اب ایک مقبول اداکار ہیں۔ سنجے دت کی
بیوی
بھی مسلمان ہیں جن کا نام دلنواز شیخ ہے۔ سنجے اور دلنواز کے دو بچے شاہران
اور اقراء ہیں۔ اس طرح سنجے کی والدہ کے علاوہ ان کی بیگم اور بچے بھی
مسلمان ہیں |
|