بچہ ماں پر گیا ہے یا باپ پر۔۔ دیکھیں ان 3 اداکاروں کے بچوں کو جنہیں ابھی تک کسی نے نہیں دیکھا

image
 
شوبز کے افراد خود تو زیادہ سے زیادہ لائم لائٹ میں رہنا پسند کرتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو اپنی ذاتی زندگی اور خاص طور پر بچوں کو میڈیا کی نظر سے دور رکھنا پسند رکھنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں کچھ اداکاروں نے اپنےگھر نومولود بچوں کی پیدائش کی خبر تو میڈیا کو دی لیکن ان کی تصاویر عوام کی نظر سے دور رکھیں لیکن شاید اب ان کے موڈ میں کچھ کچھ تبدیلی آرہی ہے اسی لئے اب کچھ فنکار اپنے ننھے منے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں
 
یسریٰ رضوی
یسریٰ رضوی کے ہاں مئی کے مہینے میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا انھوں نے بہت ہی منفرد نام “ابنِ آدم“ رکھا۔ شروع میں تو یسریٰ نے اپنے بیٹے کو میڈیا سے دور رکھا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کیں۔ لیکن اب ابنِ آدم کی پیدائش کے کچھ مہینوں بعد یسریٰ نے گزشتہ دن اپنی بیٹے کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے “میں اور پیار“ لیکن یسریٰ کے صاحبزادے ابھی اتنے چھوٹے ہیں کہ وہ ماں پر گئے ہیں یا باپ پر یہ کہنا زرا مشکل ہی ہے“
image
 
کرینہ کپور
کرینہ کپور اپنے ڑے بیٹے تیمور کومیڈیا کی جانب سے ملنے والی غیر معمولی پزیرائی سے ہر وقت ہی نالاں نظر آتی تھیں اس لئے انھوں نے دوسرے بچے کو ابھی تک میڈیا کی نظروں کے سامنے نہیں آنے دیا۔ لیکن غلطی سے رندھیر کپور نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کردی جو کہ بچے کہ نانا ہیں۔ لیکن تھوڑی دیر میں ہی یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی گئی۔ کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کا نام “جے“ ہے۔ کنجی آنکھیں اور گورا رنگ، تصویر سے تو وہ اپنی ماں جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں
image
 
فواد خان
فواد خان پاکستان کے ایسے کامیاب اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جنھوں نے بھارت میں بھی کئی کامیاب فلمز کیں اور ہر قسم کے تنازعے سے دور رہے۔ فواد خان کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک بڑا بیٹا آیان، دوسری بیٹی الیانہ اور تیسری بیٹی بیا ہیں جو کہ ابھی صرف چھ ماہ کی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: