|
|
شادی ایک انتہائی خوبصورت بندھن ہے لیکن بعض اوقات چند
وجوہات کی بنا پر شادی ناکامی کا شکار بھی ہوجاتی ہے اور اختتام طلاق کی
صورت میں نکلتا ہے- ایسا ہی کچھ شوبز انڈسٹری میں بھی ہے جہاں طلاق کے
واقعات تو ہوئے لیکن زندگی رکی نہیں بلکہ ایک دفعہ پھر طلاق کو فراموش کرتے
ہوئے شوبز ستاروں نے شادی کی اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے- |
|
عمران رضوی اور کنول نذر |
اداکار عمران رضوی مشہور فنکارہ مدیحہ رضوی کے بھائی اور
دیبا بیگم کے بیٹے ہیں- عمران رضوی کی شادی کچھ سال قبل ہوئی تھیں لیکن جلد
ہی اس شادی کا اختتام ہوگیا- عمران کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے- تاہم
سال 2016 میں عمران نے مشہور فنکارہ کنول نذر سے شادی کی اور کنول کا بھی
پہلے سے ایک بچہ تھا- کچھ ماہ قبل کنول اور عمران کو ﷲ تعالیٰ نے ایک بیٹے
سے نوازہ ہے- |
|
|
عتیقہ اوڈھو اور ثمر
مہدی |
عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی اس وقت انجام پائی جب ان کی
عمر صرف 15 سال تھی- یہ شادی 6 سال چلی اور اس شادی سے ان کو دو بچے بھے
ہیں- اس کے بعد عتیقہ جاوید اخوند سے شادی اور ان سے بھی ان کا ایک بیٹا
اور بیٹی ہیں تاہم یہ شادی بھی اختتام پذیر ہوگئی- اس کے بعد عتیقہ اوڈھو
نے پی ٹی آئی کے رکن ثمر مہدی سے شادی کی- ثمر مہدی بھی پہلے ایک شادی کر
چکے تھے لیکن اس شادی کا انجام بھی طلاق پر ہی ہوا اور اس شادی سے ثمر مہدی
کے بچے بھی ہیں- |
|
|
اسد اور زارا |
معروف اداکار اسد صدیقی نے پہلی شادی ماہم صدیقی سے کی
جو صرف 4 ماہ ہی چل سکی- اس کے انہوں نے دوسری شادی مقبول فنکارہ اسماﺀ
عباس کی بیٹی زارا نور عباس سے کی جو کہ خود بھی ایک اداکارہ کے طور پر
جانی جاتی ہیں- زارا بھی پہلے سے طلاق یافتہ تھیں اور زارا کی پہلی شادی
سال 2014 میں ہوئی تھی جو بدقسمتی سے چل نہ پائی اور مختصر مدت میں اختتام
پذیر ہوگئی- زارا نے اپنی طلاق کی خبر میڈیا سے چھپائی رکھی لیکن یہ خبر اس
وقت باہر آگئی جب انہوں نے اسد صدیقی سے شادی کا ارادہ کیا- |
|
|
فہد مرزا اور ثروت
گیلانی |
فہد مرزا بھی ایک جانے مانے اداکار ہیں جبکہ پیشے کے
اعتبار سے وہ ایک سرجن بھی ہیں- فہد مرزا نے معروف اداکارہ ثروت گیلانی سے
شادی کی- ثروت گیلانی کی پہلی شادی علی سلیم کے بڑے بھائی عمر سلیم سے ہوئی
تھی- لیکن چند ماہ بعد ہی عمر سلیم نے ثروت گیلانی کو طلاق دے دی- جس کے
بعد ثروت گیلانی نے فہد مرزا سے شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے بھی ہیں- |
|