غیبی مدد کی آس

پوری دنیا میں مسلمان ہی ناجائز بے قصور گاجر مولی کی طرح کاٹے جارہے ہیں انکی جائیدادیں کفار ہندو ۔مشرک۔یہودی ہڑپ کر رہے ہیں معصوم بچوں تک زندگی تنگ کر دی مسلم عورتوں سے ریپ بعد میں قتل کر دینا روز کا معمول بن گیا۔ظلم اتنا کے صرف تماشہ دیکھنے والے ظالم بھی رو پڑے ۔ اللہ کے حکم کی نافرمانی کرنے والے مسلمان غیبی مدد کے امیدوار نظر آرہے ہیں جن میں وطن عزیز بھی top of the list میں شامل ہے

غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی, نہ اسرائیل ناجائز ریاست کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد شہید کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات انڈیا کے وقت آئی جب زندہ مسلمانوں کی پوری ٹرین کو آگ لگا دی گئی،اور جو جلنے سے بچ گئے انکا سامان چھین کر ریپ کیا گیا اور نہ کشمیر فلسطین پر ظلم کی آخیر ہوگئی پچھلے 74 سال سے ہندو بنیا کشمیری معصوم عورتوں سے ریپ اور انکے بزرگ نوجوانوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک غیبی مدد کیوں نہیں آئی۔ آخر کیا وجہ ہے

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا لگانے والوں اور دشمن کو صرف بدعاء دینے والوں کی غیبی مدد ابھی تک کیوں نہیں آئی

یہ غیبی مدد ابھی تک کیوں نہیں آئی ہم ہی سب سے بڑے اللہ تعالی کے نافرمان ہیں کوئی ایک محکمہ پاکستان میں ایسا نہیں جو حکم اللہ کے خلاف نہ چل رہا ہو قرآن کے حکم کی تکزیب وطن عزیز کا ہر محکمہ کرتا ہوا نظر آئے گا۔رشوت کے بغیر کوئی کام چاہے گلی کا چوڑا خاکروب ہی کیوں نہ ہو ماہانہ 100 روپے رشوت دو گے تو کوڑا اٹھائے گا ورنہ نہیں اٹھائے گا۔ غیبی مدد آئے کیسے تما م کے تمام ہم اللہ کے بتائے ہوئے حکم کے خلاف زندگی گزار رہے ہیں پھر جو محکمہ انکو چیک کرنے انکو روکنے کے لیے بنے ہیں وہ بھی اللہ کے حکم کی عدولی سرعام کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اس لیے غیبی امداد کا دروازہ بند ہو چکا ہے یہ غیبی امداد صرف اسکے حکم ماننے والوں کے لیے ہے۔نا کے رشوت کھانے والے چور اچکوں کے لیئے۔ وقت تو گزر گیا ابھی تھوڑی سی آس باقی ہے اگر ہم اللہ کا حکم مان لیں تو ہمیں معافی مل سکتی ہے

یعنی کوئی محکمہ ایسا ہے ہی نہیں جو رشوت نہ لیتا ہو یعنی اللہ اور اسکے نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے رشوت لینے دینے والے پر لعنت فرمائ۔۔لیکن ہم ہیں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔چوری غبن کی رقم سے حج وعمرہ کرنا اپنا شغل بنا لیا۔زمینوں پر قبضہ کرنا جہاں عدالتی نظام سب گونگا بہرہ ہو چکا ہے جب کسی غریب کی زمین قبضہ مافیا چھین لیتا ہے اور غریب اپنی ساری عمر کی پونجی اپنی آنکھو ں سے لٹتی ہو ئی دیکھ کر خون کے گھونٹ پیتا رہتا ہے کیونکہ سب کا سب پولیس نظام پٹوار خانہ عدالتی نظام سب بے بس نظر آتا ہے۔ اس لیے غیبی مدد کو بھول جاو۔اللہ نے مدد صرف مو منوں کے لیے رکھی ہے۔" قرآن پر بتاو ہم کتنا عمل کر رہے ہیں۔قرآن کیا فرما رہا ہے
وَلَا تَهِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَاَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

ترجمہ: اور (دیکھو) بے دل نہ ہونا اور نہ کسی طرح کا غم کرنا اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے سورت آل۔عمران آئت نمبر ﴿۱۳۹﴾
مومن کی تعریف یہ ہے کے وہ جھوٹ نہیں بولتا لیکن ہمارا معاشرہ تباہ و برباد ہو گیا اخلاقی لحاظ سے دین کے لحاظ سے دس دس نسلوں کے لئے قومی خزانہ کو لوٹ کھسوٹ کر جمع مال کر لیا اور پیٹ کا دوزخ ہے کے بھرتاہی نہیں شائد کے کبھی مرنا ہی نہیں
اللہ کی غیبی مدد صرف اسکا حکم ماننے والوں کے لیے آتی ہے جیسا کہ

غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے بے قصورمسلمانوں پر 50 سے زائد کفار ممالک نشے کی طاقت میں مست ہو کر معصوم مسلمانوں کو روندنے کے کیے جدید اسلحہ لیے آئے سچ کو مٹانے کے لیے یہ پورن سیکس سے پیدا ہونے والے گمنام درندے 20 سال سے جھولے میں سوتے ہوئے معصوم دودھ پیتے بچے سے لیکر بزرگ افغانی مسلمانوں کی زندگی کا چراغ بھجانے جھتے کی شکل یعنی خون خوار بھیڑیے کی مانند لپک کر گھس گئے لیکن سچے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے اللہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے۔ ان 50 سے زائد کفار ممالک کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ کفار کو شکست ہوگئ۔ابھی عمل کا رد عمل باقی ہے۔یعنی جو کفار نے معصوموں کا خون بہایا ہے اسکا حساب ہونا ہے۔جو انسان بوتاہے وہی کچھ اس نے کاٹنا ہوتا ہے۔ اصل مضمون کو آگے لیکر چلتے ہیں
دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, بھاری بھی بیلنس اور لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

طاغوت کے اور کفار کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟ ہائے صد افسوس صد افسوس ؟؟؟

اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر بابے قاری مولانا؟ قرآن کا نفس مضمون ہی انسان ہے ۔ قرآن نے ہر پل رہنمائی فرمائی کے مسلمان نے زندگی کیسے گزارنی ہے ہر پہلو بلکہ قبر تک کے حکم خالق کائنات نے اس میں سمو دئے ہیں۔ لیکن ہم بجائے اس سے ہدائیت پائیں صرف کوئی مر گیا یا کوئی مصیبت آن پڑی صرف ثواب کی خاطر گھروں میں غلاف میں لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

مسلمانوں کو مجاہد وطن کی بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

جہاد فی سبیل اللہ اور جذبہ شہادت سے دُور رہ کر اور دُور رکھ کر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر اور مصائب و مشکلات دیکھ کر

*اللہ دشمن کو غرق کر دے.*

*اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے.*

*یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما.* یا اللہ دشمن کو نست ونابوت فرما۔

*یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے انکو صفحہ ہستی سے مٹا دے.*

جیسی بددعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

میدان جہاد میں اُترنے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے درندے اور قرآن کے حکم کی تکزیب کرکے حلف اٹھا کر رشوت لینے دینے والے ملاوٹ کرنے والے عدالتوں میں انصاف اور حق کا گلا گھونٹنے والے غیبی امداد کے منتظر سودی نظام رائج کرنے والوں کو نہی معلوم سود لینے دینے والے اللہ سے کھلی جنگ کا اعلان کر رہے ہیں
*کیا نعوذباللہ اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ڈرامہ کرتے ہو ؟؟؟؟*
*اتنی جرأت تو شیطان لعنتین میں بھی نہ تھی اور نہ ہے.*

سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدانِ جنگ سجایا اور بعد میں اللہ کی غیبی مدد کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے جبکہ آج کا جہاد صرف بددعا کی دعا ہے اور نہ دُعا سے پہلے اور نہ دعا کے بعد کوئی عملی اقدامات و جدوجہد.

*ایسی صورت میں صرف اللہ کی پکڑ اور عذاب ہے آتا ہے نہ کہ کوئی غیبی مدد
 

Syed Maqsood Ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood Ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood Ali Hashmi: 171 Articles with 152385 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.