جانور کون۔۔۔؟؟

میں آپ کے ذریعہ متعلقہ حکام اور عام عوام کی توجہ ہمارے ہاں جانوروں پر ہوتے تشدد کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں۔

ہمارے ہاں جانوروں پر تشدد اور ان کو مارنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایک طرف لوگ ان کو زہر دے کر مار رہے ہیں اور دوسری طرف یہ ٹریفک حادثات کا بھی شکار ہوتے رہتے ہیں۔بڑوں کی ان باتوں کو دیکھتے ہوئے بچے بھی ان کو پتھر سے مارنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔حال ہی میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بچے ایک کتے کو باندھ کر اس پر پتھر پھینک رہے ہیں۔کیا ہم میں ذرا بھی انسانیت اور احساس باقی نہیں رہا ؟

شاید انسانوں میں انسانیت کی ہوتی کمی نے ان بے زبانوں سے جینے کا حق ہی چھین لیا ہے۔

دین اسلام میں جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیا گیا ہے تو ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ یہ بھی خدا کی مخلوق ہیں اور ان کو بھی جینے کا مکمل حق ہے۔

ہمیں اپنے انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان بے زبانوں کا خیال کرنا ہے۔حکومتی اداروں کو چاہیے کہ ان کو مارنے کرنے کے بجائے ان کی افزائش کی روک تھام پر توجہ دے۔تاکہ ان کی نسل میں کمی ہو اور یہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔اس کے علاوہ ہم اچھے شہری اور اچھے انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گلی محلوں میں موجود ان معصوم بے زبان جانوروں کا خیال کریں اور کسی حادثے کا شکار ہوئے جانور کو بروقت علاج کیلئے اسپتال پہنچائیں تاکہ ہم اس کی جان بچانے کے ذمہ دار ہوں نہ کے اس کی جان جانے کا باعث بنیں۔


 

Kainaat Ansari
About the Author: Kainaat Ansari Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.